Tag: 2nd one day

  • دوسرے ون ڈے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    دوسرے ون ڈے، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    ماؤنٹ مونگانوئی :جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں بہتر رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

    ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے لئے اچھا ثابت نہ ہوسکا۔ مہمان ٹیم نے ہاشم آملہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو بیاسی رنز بنائے۔

    آملہ نے ایک سو انیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، لیوک رانچھی کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرز کا ڈٹ کر سامنا نہ کرسکا، رانچھی نے اناسی رنز کی اننگز کھیلی، کیوی ٹیم سیتالیسویں اوور میں دو سو دس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

  • پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،مصباح کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،مصباح کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دبئی: پاکستان آسٹریلیا سیریزکا دوسرا ون ڈے میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ، انور علی کی جگہ اسپنر رضاحسن ٹیم میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ آج دبئی میں کھیلاجارہا ہے۔ کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    قومی ٹیم میں انور علی کی جگہ اسپنررضاحسن کو شامل کیا گیا ہے، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اوپنراحمد شہزاد اورسرفرازاحمد نے اب تک تین اوورز میں سولہ رنز اسکور کئے ہیں۔

  • پاکستان  بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

    پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا، دوسرا ون ڈے کل دبئی میں ہوگا

    دبئی : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ کل دبئی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق سیریز میں واپسی کے لئے پرعزم ہیں۔

    آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان جیت گیا تو سیریز برابر ہوگی  ہار گئے تو سیریز ہاتھ سے نکل جائے گی، گرین شرٹس کے لئے ڈو اینڈ ڈائی میچ ہوگا، بیٹسمینوں کو وکٹ پر جم کر کھیلنا ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی اور پہلے ون ڈے میں پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی، وکٹیں انجری کے سبب سیریز سے باہر ہونے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جنید خان کی جگہ سہیل تنویر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    ادھر پاکستان کو اسپن جال میں پھنسانے کے لئے آسٹریلوی ٹیم میں مچل مارش کی جگہ زیویر دوہرٹی کو جگہ دی گئی ہے، دبئی کی وکٹ اسپنرز کو سپورٹ کرسکتی ہے۔

    کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کو ایک اچھی اننگز کی ضرورت ہے، جیت کے لئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

  • ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

    ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

    ہیمبینٹوٹا : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے کی سیریز کا دوسرا میچ آج ہیمبینٹوٹا میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    کولمبو میں مسلسل بارش کے سبب سیریز کا دوسرا ون ڈے ہمبنٹوٹا منتقل کردیا گیا ہے، میچ بدھ کو شیڈول تھا لیکن اب دوسرا ون ڈے منگل کو ہونے کی وجہ سے ایک ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، ڈے نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

    پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں گرین شرٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، پہلے ون ڈے کے ہیرو صہیب مقصود اور فواد عالم رہے تھے، دونوں بیٹسمینوں نے مشکل وقت میں ریکارڈ شراکت قائم کی اور نصف سینچریاں بناتے ہوئے ٹیم کو اہم فتح دلائی۔

    پاکستان دوسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ بھی لے سکتا ہے، آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ دینے کی وجہ سے آف اسپنر سعید اجمل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، دوسرے میچ میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔