ڈربن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو پانچ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کئے درمیان دوسرا ون ڈے آج ڈربن میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس پورٹ ایلزبتھ سے ڈربن پہنچ گئے، دونوں ٹیمیں دوسرے میچ کیلئے کل شام چار بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
پورٹ ایلزبتھ میں کھیلے جانے والے گزشتہ میچ میں شاہینوں نے کاری واری کیا، اب ان کو ایک بار پھر ڈربن میں ہرانے کی باری ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم پر ڈر بٹھادیا ہے جو ڈربن میں کام آئے گا، دوسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔
اوپنر امام الحق پروٹیز پر دھاک بٹھانے کو تیار ہیں جبکہ محمد حفیظ کارکردگی دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ڈربن میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ چھ مرتبہ اس میدان میں مدمقابل آئے، گرین شرٹس نے چار جیتے۔ دو پروٹیاز کے نام رہے۔ ٹیسٹ کا بدلہ چکانا ہے تو ڈربن میں بھی پاکستان کو جیت کا چھکا لگانا ہوگا۔