Tag: 2nd semi final

  • یورو کپ دوسرا سیمی فائنل : انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی

    یورو کپ دوسرا سیمی فائنل : انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو شکست دے دی

    ڈورٹمنڈ : یورو کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ میں کھیلے جانے والے یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا، میچ کا فیصلہ کن گول کھیل کے آخری منٹ میں ہوا جس نے بازی ہی پلٹ دی۔

    England

    اس شاندار فتح کے بعد انگلینڈ نے یورو کپ 2024 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، اس سے قبل اسپین نے سیمی فائنل میچ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، اب اس میگا ایونٹ کا فائنل برلن میں کھیلا جائے گا جس میں  انگلینڈ اور اسپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UEFA EURO 2024 (@euro2024)

    میچ کے پہلے ہاف کے ساتویں منٹ میں نیدر لینڈ کے زاوی سائمن نے پہلا گول کیا جس کے بعد انگلینڈ کے کھلاڑی بدلہ اتارنے کیلئے بے چین دکھائی دیئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UEFA EURO 2024 (@euro2024)

    تاہم میچ کے 18ویں منٹ میں انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے پینلٹی پر شاندار گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا، ہیری کین ناک آؤٹ گیمز میں مجموعی طور پر 6 گول کے ساتھ یورو کپ میں اب تک کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UEFA EURO 2024 (@euro2024)

    کھیل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے گئے، تاہم کسی کو مزید کامیابی نہ مل سکی، یہی صورتحال دوسرے ہاف میں بھی رہی لیکن میچ کے آخری منٹ میں انگلینڈ کے  اولی ویٹکنز  نے دوسرا گول کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UEFA EURO 2024 (@euro2024)

    یاد رہے کہ گزشتہ روز میونخ میں کھیلے جانے والے یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

  • فٹبال ورلڈ کپ 2018: کروشیا فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ کو1-2سے شکست کا سامنا

    فٹبال ورلڈ کپ 2018: کروشیا فائنل میں پہنچ گیا، انگلینڈ کو1-2سے شکست کا سامنا

    ماسکو : فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی، میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا، فائنل میں اس کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فٹبال ورلڈکپ 2018 کے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو ہرادیا، فٹبال ورلڈ کپ کا فائنل 15جولائی کو فرانس اور کروشیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

    ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا نے انگلینڈ کو1 سخت مقابلے کے بعد1-2سے شکست دی، سیمی فائنل شروع سے ہی دلچسپ رہا تاہم کروشیا نے مجموعی طور پر عمدہ کھیل پیش کیا مگر انگلینڈ کی جانب سے کیرین ٹری پیئر نے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

    دوسرے ہاف کے آخری مراحل میں کروشیا نے گول کر کے انگلینڈ کی برتری ختم کر دی، بعد ازاں دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ مقررہ وقت میں1-1گول سے برابر رہا، کروشیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ فیصلہ کن گول کروشیا کے کھلاڑی ماریو نے کیا۔

    یاد رہے کہ14جولائی کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئےانگلینڈ اور بیلجیئم کا مقابلہ ہوگا، کروشیا کی ٹیم نے پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کیلئے کوالیفائی کیاہے ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی

    سڈنی: آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو گھرکا راستہ دکھادیا، سیمی فائنل میں کینگروز نے بھارت کے ارمان ٹھنڈے کردیئے۔

    دفاعی چیمپیئن بھارت شکست کے بعد سابق چیمپیئن بن گیا، ایک ہار نے سب کچھ بدل دیا، سات فتوحات بے معنی ہوگئیں، ورلڈ کپ ہاتھوں سے نکل گیا، ایک شکست نے مداحوں کو خون کے آنسو رلا دیا۔

    سڈنی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پندرہ رنز پر ڈیوڈ وارنر پویلین لوٹ گئے،جس کے بعد اسٹیون اسمتھ اور ایرون فنچ وکٹ پر جم گئے، دونوں بیٹسمینوں نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی۔

    دوسری وکٹ کے لئے ایک سو بیاسی رنز کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، آسٹریلیا نے سات وکٹوں پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے،اسمتھ نے بھارتی بولرز کی جم کر پٹائی کی اور سنچری بنائی ،فنچ نے بھی خوب ہاتھ صاف کیا اور اکیاسی رنز جڑدیئے امیش یادو نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جواب میں بھارتی اوپنرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا لیکن وہ اسے برقرار نہ رکھ سکے، شیکھر دھون کے آؤٹ ہوتے ہی بھارتی بیٹنگ لائن کا شیرازہ بکھر گیا، کوہلی، شرما اور رائنا بھی کچھ نہ کرسکے، کپتان دھونی کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی آسٹریلوی بولرز کا جم کر مقابلہ نہ کرسکا اور وہ 65 گیندوں پر 65 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 3 جب کہ مچل اسٹارک اور مچل جانسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کی، ایک وکٹ جوش ہیزل ووڈ کے حصے میں آئی، بھارت کی پوری ٹیم دو سو تینتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ورلڈ کپ میں بھارت کا سفر ختم ہوگیا۔

     ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ناقابل شکست بھارت کو بل آخر شکست ہو ہی گئی،آسٹریلوی ٹیم کی خوشی کا ٹھکانا نہیں تھا،ہر وکٹ پر ایسے خوشی منا رہے تھے جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ہو، کینگروز کی خوشیاں بھارتی شائقین کو ایک آنکھ نہیں با رہی تھی،چہرے ایسے مرجھائے ہوئے جیسے دنوں سے کھایا پایا نہ ہو۔

  • ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، پہلے کیچ گرایا پھر وکٹ بھی گنوائی

    ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، پہلے کیچ گرایا پھر وکٹ بھی گنوائی

    سڈنی : ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، اہم میچ میں پہلے کیچ گرایا پھر اپنی وکٹ بھی گنوائی، بھارت نے اسی لئے تو گرل فرینڈ پر پابندی لگائی ہے۔

    انوشکا نے قانون توڑا پھوڑا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئی، انوشکا شرما سات سمندر پار اپنے دوست کا کھیل دیکھنے جا پہنچی، میچ میں انوشکا کی آمد کی خبر نے ویرات بے چین کردیا اور میدان میں آتے ہی نظریں انوشکا کو ڈھونڈتی رہیں۔

    پہلے تو ویرات انوشکا کے خیالوں میں کیچ مس کرگئے اور پھر آنکھیں ملتے رہ گئے اور پھر ویرات کو انوشکا کی نظر کھا گئی، پچ پر آتے ہی ایک رن پر پویلین کی واپسی ہوئی۔

  • دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    دوسرا سیمی فائنل ، آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    سڈنی : ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور انڈیا مدِ مقابل ہیں۔

    دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے  بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسڑیلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور آورن فنچ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیوڈ وارنر سات گیندوں پر 12 رنز بنا کر امیش یادو کی ایک گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

    جس کے بعد آرون فنچ اور سٹیو سمتھ وکٹ پر موجود ہیں، آسٹریلیا نے اب تک 12اووروں میں ایک وکٹ کے نقصان پر 64رنز بنا لئے ہیں، سٹیو سمتھ 30، جب کہ آرون فنچ 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

    مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے اسلئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور آخری میچ جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔

     دلچسپ بات یہ کہ آسٹریلیا نے اب تک کرکٹ ورلڈ کپ میں کوئی سیمی فائنل نہیں ہارا، جب کہ بھارت نے تین میں سے دو سیمی فائنل جیتے ہیں، بھارت دفاعی چیمپیئن ہے۔

    یہ میچ جیتنے والی ٹیم 29 مارچ کو ورلڈ کپ فائنل میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی، جس نے 24 مارچ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

  • دوسرا سیمی فائنل:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا

    دوسرا سیمی فائنل:نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرا دیا

    آکلینڈ  : مارٹن گپتل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ایک سو تینتالیس رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    آکلینڈ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیتا اور پھر شائقین کا دل بھی جیت لیا۔ نیوزی لینڈ کا ایک کھلاڑی پوری ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر بھاری رہا۔

    کیوی اوپنر نے ویسٹ انڈیز کی بینڈ بجادی۔ چوبیس چوکوں اور گیارہ چھکوں کی مدد سے ورلڈ کپ میں ریکارڈ دو سو سینتیس رنز جڑدیئے۔

    نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو ترانوے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ جواب میں گیل نے بھی خوب دھویا۔ اکسٹھ رنز کی اننگز میں آٹھ چھکے اور دو چوکے لگاڈالے۔

    ویسٹ انڈیز اسکور تو بڑھاتے لیکن ساتھ ہی وکٹیں گنواتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم تیس اعشاریہ تین اوورز میں دو سو پچاس رنزبناکر آؤٹ ہوئی اور پھر ورلڈ کپ سے بھی آؤٹ ہوگئی۔