Tag: 2nd T20

  • پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ : قومی ویمن ٹیم نے دوسرا ٹی ٹونٹی جیت لیا

    پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ : قومی ویمن ٹیم نے دوسرا ٹی ٹونٹی جیت لیا

    پاکستان اور آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرش ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے آئرلینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

    Image

    بارش کی وجہ سے میچ کو 17، 17 اوورز تک محدود کیا گیا تھا، آئرش ٹیم نے مقررہ سترہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے۔

    ایمی ہنٹر 36 جبکہ اورلا پرینڈرگاسٹ20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے ندا ڈار اور نشرا سندھو نے دو دو جبکہ فاطمہ ثنا اور عمائمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 16 اوورز میں حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا۔

    جویریہ خان 35 جبکہ ندا ڈار نے اٹھائیس رنز بنائے، آئرلینڈ کی جانب سے آرلینی کیلی نے ایک وکٹ حاصل کی، ندا ڈار کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر الیون سیریز اپنے نام کرنے کے لئے بے تاب

    دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بابر الیون سیریز اپنے نام کرنے کے لئے بے تاب

    لیڈز: پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرامیچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا، پاکستان کو سیریز ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    پاکستان کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے، دونوں ٹیمیں نوٹنگھم سے لیڈز پہنچ چکی ہیں جہاں انہوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرایا تھا، کپتان بابر اعظم 85،محمد رضوان نے 63رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہین آفریدی اور شاداب خان نے3، 3 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

  • پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، شکست کی صورت میں پاکستان سیریز میں واپسی کا موقع گنوا دے  گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کے لیے اس میچ میں جیت لازمی ہے، ورنہ ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق ایڈن پارک میں ہونے والے مقابلے میں چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بولرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ میچ میں بڑے اسکور کی توقع کی جارہی ہے۔ اگر پاکستانی بولرز نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا، تو اس ’ڈو اور ڈائی‘ میچ میں شکست پاکستان کا مقدر بن سکتی۔

    یاد رہے کہ ایڈن پارک میں دونوں ٹیموں کے کا یہ تیسرا ٹاکرا ہے۔ دوہزار دس میں نیوزی لینڈ اور دوہزار سولہ میں پاکستان یہاں کامیاب رہا تھا۔ میچ سے قبل شاہینوں نے نیٹ میں جم کر پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے کیویز کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

    پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    مصنوعی روشنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا یہ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں دیا گیا ہدف مکمل کر کے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔