Tag: 2nd Test match

  • پاکستان بمقابلہ زمبابوے : دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان بمقابلہ زمبابوے : دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے تیرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلیے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

    فاسٹ بولر تابش خان اور حارث رؤف شامل ہیں، بابر اعظم کا کہنا ہے کہ صورتحال دیکھ کر فائنل الیون کا انتخاب کریں گے۔ ٹیم کیلئے ضروری ہوا تو تابش خان کو بھی کھلائیں گے۔ ہماری پوری کوشش ہوگی دوسرے ٹیسٹ میں بھی فتح حاصل کریں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے 13 کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے، پہلا ٹیسٹ تین روز میں جیتے، بالنگ بیٹنگ ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے، وننگ کمبینیشن کے ساتھ چلیں گے۔

    دوسرے ٹیسٹ کی 13 رکنی ٹیم میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ ٹیم کا حصہ ہیں، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف بھی 13 ارکان میں شامل ہیں۔

    بابراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راونڈر ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی میں مڈل آڈر میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

  • دوسرا ٹیسٹ : پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    دوسرا ٹیسٹ : پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

    ایڈیلیڈ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ آج بروز جمعہ سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا، یہ کرکٹ کی تاریخ کا تیرھواں پنک بال ٹیسٹ ہوگا، پاکستان سیریز میں ایک صفر سے پیچھے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ آج ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، ڈے نائٹ ٹیسٹ گلابی گیند سے
    کھیلاجائے گا، حارث سہیل، عمران اور نسیم کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، امام الحق، عباس اور موسٰی فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

     آسٹریلیا کو دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اصل امتحان پاکستانی بلے بازوں کا ہوگا، پاکستان کا سامنا اسٹارک ، ہيزل ووڈ اور کمنز سے ہوگا۔

    قومی ٹیم غلطیوں کو نہ دہرا کر سیریز میں واپسی کا عزم لیے دوسرے روز بھی ایڈلیڈ میں پریکٹس میں مصروف رہی، ایڈلیڈ میں اسپنرز کو مدد ملے گی، یاسرشاہ کا بھی کردار اہم ہوگا۔

    یاد رہے کہ ایڈیلیڈ میں پاکستان اب تک کوئی میچ نہیں جیتا، شائقین کو اس بات کا بے صبری سے انتظار ہے کہ کیا قومی ٹیم اس بار تاریخ بدل پائے گی؟

  • پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

    پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا

    بارباڈوس : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام سات بجے شرو ع ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم تاریخ رقم کرنے سے ایک فتح کی دوری پر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں کل مد مقابل ہوں گی۔

    مصباح الیون تاریخ رقم کرنے کیلئے صرف ایک جیت کی دوری پر ہے، آخری دو میں سے ایک ٹیسٹ جیت کر مصباح الحق جاتے جاتے ایک اور اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔

    بارباڈوس میں ٹیم جیت گئی تو ویسٹ انڈیز کی سرزمین پرپہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتے گی۔ مصباح الیون کی دوسرے ٹیسٹ کیلئے بھی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ ٹیم میں فی الحال کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں : جمیکا ٹیسٹ : پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو سات وکٹ سے ہرا دیا

    جمیکا کے ہیرو یاسر شاہ اور محمد عامر بارباڈوس میں بھی وکٹیں اڑانے کیلئے بے تاب ہیں۔ شائقین کی بیٹنگ میں رنز کی مشین یونس خان سے امیدیں وابستہ ہوں گی۔

    اس کے علاوہ مصباح الحق، بابر اعظم اور سرفراز احمد بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ مذکورہ میچ اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شرو ع ہوگا۔