Tag: 2nd test series

  • ڈھاکہ : پہلے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 وکٹوں پر 323 رنز بنالئے

    ڈھاکہ : پہلے روز پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 وکٹوں پر 323 رنز بنالئے

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر تین سو تئیس رنز بنالئے، یونس خانےاور اظہر علی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ کے پہلے روز بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،دوسرے ٹیسٹ کے لئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اسپنر ذوالفقار بابر کی جگہ فاسٹ بولر عمران خان کو موقع دیا گیا ہے،پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے ہی اوور میں پروفیسر حفیظ صرف آٹھ رنزبناکرہمت ہارگئے۔

    سمیع اسلم انیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اظہر علی اور یونس خان نے محتاط انداز سے کھیلتے شاندار سنچریاں اسکور کیں، یونس خان نے کیرئیر کی انتیسویں سنچری اور اظہر علی نے آٹھویں سنچری بنائی جو بنگلہ دیش کیخلاف انکی پہلی سنچری ہے۔

    یونس خان جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ایک سو اڑتالیس رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لئےدو سو پچاس رنز کی شراکت قائم ہوئی، دن کے اختتام پر اظہر علی ایک سو ستائیس اور مصباح الحق نو رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

  • ڈھاکہ :پاکستان کی پہلی اننگز، یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریاں

    ڈھاکہ :پاکستان کی پہلی اننگز، یونس خان اور اظہر علی کی شاندار سنچریاں

    ڈھاکہ : ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے روز ہی پاکستانی بلے بازوں نے کمال دکھانا شروع کردیا، بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے،  یونس خانےاور اظہر علی نے شاندار سنچریاں اسکور کیں۔

    ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آخری ٹیسٹ میں مدِمقابل ہیں، بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو چوتھے ہی اوور میں پروفیسر حفیظ صرف آٹھ رنزبنا کر ہمت ہار گئے۔

    سمیع اسلم انیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    جس کے بعد  پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین یونس خان اور اظہر علی نے محتاط انداز سے کھیلتے ہوئے شاندار سنچریاں اسکور کیں، تجربہ کار کرکٹر یونس خان نے بھرپور انداز سے اپنی ذمہ داری نبھائی اور بنگال ٹائیگرز کو دن میں تارے دکھا دیئے۔

    تجربہ کار کرکٹر یونس خان نے کیرئیر کی انتیسویں سنچری بنائی، کرکٹ لیجنڈ آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑنے کیلئے انھیں ایک سنچری درکار ہے ۔

    دوسری جانب اظہر علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے آٹھویں سنچری اسکور کرڈالی، بنگلہ دیش کیخلاف یہ انکی پہلی سنچری ہے، دونوں بیٹسمینوں کی شراکت نے پہلی اننگز میں ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی ہے۔

  • آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

    آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے قومی ٹیم ڈھاکا پہنچ گئی، کھلاڑی آج بھرپور نیٹ پریکٹس کررہے ہیں۔

    بنگلہ دیش سے ناکامیوں کا ازالہ کرنے کیلئے قومی ٹیم کے پاس یہ آخری موقع ہے، تین ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم نے میدان مارا، سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی بنگال ٹائیگرز ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔

    قومی ٹیم سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لئے ڈھاکا پہنچ گئی ہے، راحت علی کی جگہ فاسٹ بولر بلاول بھٹی نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، کھلاڑی آج بھرپور نیٹ پریکٹس کریں گے۔

    دوسرا ٹیسٹ چھ سے دس مئی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، کپتان مصباح الحق سیریز جیتنے کے لئے پُرعزم ہیں۔