Tag: 3افراد جاں بحق

  • کراچی : گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

    کراچی : گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2  بچے جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمشید روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 30 سالہ شمائلہ جنید اور اس کے 2 بچے 5 سالہ بیٹی انیسہ اور7 سالہ بیٹا صفیان جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ماں اور 2 بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، خاندان کا سربراہ روزگاہ کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے۔

    جمشید کوارٹر پولیس کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے گھرمیں آتشزدگی‘ 7 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ 28 مئی 2018 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اوربچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ 5 اپریل 2018 کو کراچی کے علاقے کورنگی ساڑھے 3 نمبر کے قریب واقع گھر میں آگ لگنے سے میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    کراچی: کورنگی کےگھر میں آتشزدگی‘ میاں بیوی جاں بحق

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شاہد خان اور شمیم بی بی بیٹی کی شادی کے بعد اکیلے رہتے تھے۔

  • حب: کوسٹل ہائی وےپرمسافر کوچ الٹ گئی‘ 3افراد جاں بحق

    حب: کوسٹل ہائی وےپرمسافر کوچ الٹ گئی‘ 3افراد جاں بحق

    حب: مکران کوسٹر ہائی وے پرمسافر کوچ کے الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق حب کوسٹل ہائی وےپرکندملیرکے قریب گوادرسے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کےمطابق امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل منتقل کردیا۔ اسپتال میں زخمی افراد کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔


    سیہون شریف کےقریب ٹرک اوررکشےمیں تصادم‘ 5 افراد جاں بحق


    خیال رہےکہ آج صبح سندھ کےشہرسیہون شریف کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    ملتان ایمرسن کالج کے3 پروفیسرز ٹریفک حادثے میں جاں بحق


    یاد رہےکہ گزشتہ روزملتان ایمرسن کالج کے تین پروفیسر مری کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔


    لیہ میں بس اورٹرک میں تصادم ‘ 11 افراد جاں بحق


    واضح رہےکہ چار روز قبل صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں بس اور منی ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • خان پور: ن لیگ کےرہنماکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3افراد جاں بحق

    خان پور: ن لیگ کےرہنماکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3افراد جاں بحق

    شیخوپورہ : صوبہ پنجاب کےشہرخان پور میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ کی فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہرخان پور کےعلاقے فیروز والا میں مسلم لیگ(ن) کےرہنما عمران ڈوگرکی گاڑی پرمخالف گروپ نےفائرنگ کردی۔

    مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کےسابق ضلع ناظم شدید زخمی اوران کے2گن مین سمیت تین افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نےموقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نےتحقیقات شروع کردی ہے۔


    پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد


    خیال رہےکہ گزشتہ ماہ لاہور میں پیپلزپارٹی کےمقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوفائرنگ کرکےقتل کردیاتھا۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما بابرسہیل بٹ کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ مناواں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت عاطف عرف عاطی،عرفان جٹ کو نامزد کیاگیا تھا۔

    بعدازاں سی آئی اے پولیس نے پیپلز پارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف جٹ کو گرفتار کرلیاتھا۔


    پیپلزپارٹی کےکیمپ پر فائرنگ‘شوکت بسرازخمی‘سیکریٹری جاں بحق


    واضح رہےکہ رواں سال فروری میں پنجاب کی تحصیل ہارون آباد میں پیپلز پارٹی کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں شوکت بسرا زخمی اور ان سیکریٹری جاں بحق ہوگئےتھے۔

  • لاہور: گھرمیں آتشزدگی‘3افراد جاں بحق

    لاہور: گھرمیں آتشزدگی‘3افراد جاں بحق

    لاہور: لاہور کےعلاقے مزنگ میں واقع ایک گھر میں آگ لگنے سےمیاں بیوی سمیت3افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےمیں گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث میاں بیوی اور بچی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

    ریسکیو اہلکار واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچےاور مکان میں موجود لوگوں کوبچانے کےلیے کوششیں کیں تاہم شدید دھویں کےباعث دم گھٹنے سےزائد،ثمینہ اورعائشہ جان کی بازی گئےتھے۔

    دوسری جانب سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کےنواحی گاؤں میں گیس سلنڈردھماکےکےنتیجےمیں تین بچوں سمیت 5افرادزخمی ہوگئےجنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    مزید پڑھیں:ڈسکہ کےگھر میں آتشزدگی،3معذور بچےجاں بحق

    یاد رہےکہ گزشتہ سال نومبر میں ڈسکہ کےایک گھر میں رکھے گیس سلنڈروں کےباعث آگ لگنےسےتین معذور بچےجھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

    واضح رہےگزشتہ سال دسمبر میں کوٹ لکھپت کےگھر میں آگ لگنے سے جھلس کر4افرادجاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے3افراد جاں بحق

    کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے3افراد جاں بحق

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر کامونکی میں ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکرسے ماں بیٹے سمیت تین افرادجان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کے شہر کامونکی میں جی ٹی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید ذخمی ہو گیا۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والےماں بیٹے سمیت تین افراد کی لاشوں کو تحصیل اسپتال کامونکی منتقل کردیاہے۔

    ریسکیوذرائع کےمطابق جی ٹی روڈ پردو ٹریکٹر ٹرالیوں نے آپس میں ریس لگا رکھی تھی ایک اس دوران ایک ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سے جا ٹکرائی جس سے موٹرسائیکل پر سوار تیس سالہ علینا،سات ماہ کا سبحان اور آٹھ سالہ حمزہ ہلاک ہوگئے۔

    جی ٹی روڈ پر حادثے میں جاں بحق خاتون کاخاوند شدید ذخمی ہو گیا،واقعے کے بعد ٹرالی ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا،جبکہ پولیس نے واقعےمیں ملوث ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے۔

    مزید پڑھیں:ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ گزشتہ سال مظفرگڑھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دوبھائیوں سمیت چار بچے جان کی بازی ہارگئےتھے،جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

  • نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ میں فائرنگ‘ماں اپنے2بچوں سمیت جاں بحق

    نوشہرہ: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں دوفریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    تفصیلات کےمطابق خیرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کےعلاقے ڈاگ بیسودمیں کرکٹ کھیلنے کے دوران بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس سے ماں اپنے2 بچوں سمیت جاں بحق ہوگئی۔

    نوشہرہ پولیس کےمطابق یونین کونسل ڈاگ بیسود میں کرکٹ میچ کے دوران بچے اپس میں الجھ پڑے۔جس میں ان کے بڑے بھی کود پڑے اور آپس میں ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کی جس سے موقع پر ماں سمیت دوبیٹے فیاض خان اور اظہار اللہ جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس حکام کےمطابق فائرنگ میں دوسرے فریق کے2 افراد زحمی ہوگئے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں بھی معمولی جھگڑوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں،جن میں کئی قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوتی ہیں۔

  • فیصل آباد:جائیدادکاتنازعہ،3افراد قتل

    فیصل آباد:جائیدادکاتنازعہ،3افراد قتل

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہرفیصل آباد میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق فیصل آباد میں تھانہ کھرڑیاں والا کے گاﺅں روڈا میں جمیل کا اسی گاﺅں کے قاری نامی رہائشی کے ساتھ جائیداد کا تنا زع چلا آ رہا تھا۔

    جمعرات کی شب جمیل اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی۔گولیاں لگنے سے جمیل،احسان اور رفاقت موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس نے زخمیوں کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جڑاں والا پہنچا دی گئیں۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیاہےاور ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں:ملیر، فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد کی جاں بحق ہو گئےتھے۔

  • لاہور میں دھرنا دینے والے 10ڈاکٹرز برطرف

    لاہور میں دھرنا دینے والے 10ڈاکٹرز برطرف

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دھرنا دینےوالے 10ڈاکٹرز کو سیکریٹری صحت پنجاب نے نوکری سے برطرف کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سیکریٹری صحت پنجاب نے اے آروائی نیوز کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے دھرنا دینے والے 10ڈاکٹرز کو برطرف کردیا گیا۔ڈاکٹرز کو گزشتہ روز شو کاز نوٹس جاری کیے گئے تھے اور ان کو جواب لکھنے کے لیے کہا گیا تھا لیکن ان کی جانب سےجواب جمع نہیں کرایا گیا۔

    سیکریٹری صحت کا مزید کہناتھاکہ ڈاکٹر اگر نوکری پرواپس نہیں آئیں گے اوران کی جانب سےجواب نہیں جمع کروایا گیا توڈاکٹروں اورنرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا جائےگا جبکہ 21 نرسوں کو بھی شو کاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

    ان کا مزید کہناتھا کہ 45 نئے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں 35 نئے ڈاکٹرز نے نوکری جوائن بھی کرلی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کےمشیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے کیونکہ ان کے مطالبات درست نہیں ہیں اور اگر یہ نوکری پر واپس نہ آئے تو ان کو بھی برطرف کردیا جائے گا۔

    صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث ایک اور بچی دم توڑ گئی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہوگئی۔

    لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث تیسرے روز بھی مریضوں کو شدید مشکلات کے سامنے کے ساتھ مال روڈ پرایک طرفہ ٹریفک بند ہونےسےشہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    یاد رہے کہ میو اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز مریض اور لواحقین پر مبینہ تشدد کرنے والے دو ڈاکٹرز اور ایک نرس کی بحالی کےلیےاحتجاج کر رہے ہیں۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہےگا۔

    ہڑتال کے باعث اموات کی تحقیقات کےلیےسیکریٹری صحت نے کمیٹی بنا دی تھی جو تین دن میں تحقیقاتی رپورٹ سیکریٹری صحت کو پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے باعث آج صبح میو اسپتال میں علاج نہ ہونے سے ڈیڑھ سالہ ثنا زندگی کی بازی ہار گئی تھی۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں بہادرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اڑتیس سالہ سید حسین شاہ نامی شخص جاں بحق ہوا ، ہاکس بے اور میوہ شاہ قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے قانونی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دونوں مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، رات گئے ملیر جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔