Tag: 3بہنوں پ کا قتل

  • صوابی : بھائی نے 3 بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    صوابی : بھائی نے 3 بہنوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا

    صوابی : گھریلو تنازع پر بھائی نے 3بہنوں پر گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرارہو گیا، پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوابی کے گاؤں زیدہ میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی، جہاں گھریلو تنازع پر بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تینوں بہنیں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں۔

    ریسکیوکی جانب سے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچاخان اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس نے بتایا کہ جاں بحق بہنوں کی عمریں اٹھارہ سے چوبیس سال کےدرمیان ہیں تاہم ملزم نوشاد ولد عبدالحلیم تاحال فرار ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تین بہنوں کے قتلِ کا نوٹس لے لیا اور سانحہ پر آئی جی کے پی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    گورنرکا کہنا ہے تینوں بہنوں کا قتل دلخراش اورتشویشناک ہے، معاشرے کو تشدد سے پاک کرنے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ قتل شدہ بہنوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔