Tag: 3دہشت گرد ہلاک

  • بلوچستان میں کارروائی: دو خودکش بمبار سمیت 3دہشت گرد ہلاک، ایک کرنل شہید

    بلوچستان میں کارروائی: دو خودکش بمبار سمیت 3دہشت گرد ہلاک، ایک کرنل شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث دہشت گرد اور دو خود کش بمباروں کو ہلاک کردیا، دہشت گردوں سے مقابلے میں ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔

    اس سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خفیہ اطلاع پر  خود کش بمباروں کی موجودگی پر چھاپہ مار کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔

    جوابی فائرنگ میں سو سے زائد افراد کے قتل میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا، مذکورہ دہشت گرد ہزارہ برداری کے کئی لوگوں اور متعدد پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد سلمان بادینی کالعدم لشکرجھنگوی بلوچستان کا سربراہ ہے

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دو خود کش بمبار بھی مارے گئے،ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4جوان بھی زخمی ہوئےہیں جن میں سے دو جوانوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کا کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران شہید ہونے والے کرنل سہیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی  دعا کی۔

    اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، ہمارے فوجیوں نے اپنے خون سے آزادی کی قیمت ادا کی، اس سے بڑی کوئی قربانی نہیں، ہم بطور قوم دشمن کےخلاف متحد ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • کوئٹہ پولیس پرفائرنگ‘جوابی کارروائی میں3دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ پولیس پرفائرنگ‘جوابی کارروائی میں3دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس اورسیکیورٹی فورسزسےفائرنگ کےتبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کےعلاقےعیسیٰ نگری میں مسلح افراد نےپولیس پیٹرولنگ پارٹی پرفائرنگ کردی۔پولیس کی جوابی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    پولیس نےدہشت گردوں سےملنےوالا اسلحہ بھی اپنےقبضےمیں لےلیا اوران کی لاشوں کوشناخت کےلیےسول اسپتال پہنچا دیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نےدہشت گردوں کےخلاف کارروائی پرپولیس کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت پولیس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھا کریں گےاورانہیں شکست دیں گے۔


    کوئٹہ فائرنگ، ایس پی قائدآباد سمیت 4 پولیس اہلکارشہید


    یاد رہےکہ گزشتہ روزکوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی قائد آباد مبارک شاہ سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کوئٹہ کےعلاقے کلی دیبہ میں پیش آیاتھاجب مسلح افراد نےعلاقےمیں گشت کرتی پولیس موبائل پرفائرنگ کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    لاہور: حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    لاہور: حساس نے اداروں نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برکی روڈ پر تحریکِ طالبان فضل اللہ گروپ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    لاہور برکی روڈ پر مکان میں حساس اداروں کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فضل اللہ گروپ سےہے اور تینوں دہشت گردوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے برکی روڈ پر ایک مکان کرائے پر لے رکھا تھا، واقعے سے قبل مبینہ دہشتگردوں کو فضل اللہ سے رابطے کرنے کے دوران حساس اداروں نے اسپاٹ کیا اور برکی روڈ پر موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے مشتبہ دہشتگردوں کومقابلے کے بعد ہلاک کردیا ۔

    ساتھیوں کی ہلاکت پر دہشت گرد روح اللہ نےخود کو دھماکے سےاڑالیا، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    روح اللہ کو واہگہ بارڈر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جارہا ہے۔