Tag: 3روزہ پولیو مہم

  • کراچی سمیت ملک بھر میں 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی سمیت ملک بھر میں 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی:  ملک بھر کی طرح کراچی میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے،  کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیو ورکرز نے سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر مہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

    ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی تین روزہ انسداد پولیومہم آج سےشروع کر دی گئی ہے، پولیومہم میں تئیس لاکھ سےزائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، نیوکراچی کے علاقے میں پولیو ہیلتھ ورکرز نے سیکیورٹی کی عدم فراہمی پر احتجاجاً مہم میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

    ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ پچھترلاکھ بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کیلئےانتالیس ہزار ٹیمیں فرائض انجام دے رہی ہیں، پولیو ٹیمیں ریلوے اسٹیشنوں، انٹرسٹی بس ٹرمینل اور ٹرانسپورٹ پوائنٹس پر بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلارہی ہیں۔

    پولیو ورکرز ٹیمیں سرکاری اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز میں بھی اپنی ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں، مالاکنڈ میں صحت کےانصاف پروگرام کے تحت ضلع بھر میں پولیو سے بچاؤ کی چار روزہ مہم شروع کردی گئی ہے۔

    مالاکنڈ میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے، جعفر آباد میں تین روزہ انسدادِ پولیو مہم میں پانچ سو کے قریب مرد اورخواتین کی ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں ۔

    ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر جمال دین کے مطابق مہم میں ایک لاکھ چھیاسٹھ ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

  • کراچی: 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی: 3روزہ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی : تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے، پولیو حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ورکرز کی سیکیورٹی کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔

    کراچی میں پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیو مہم تین روز تک جاری رہے گی، جس کے دوران پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔

    پولیو حکام کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے مناسب اقدامات کیے گئے ہیں، شہر کے تمام اضلاع میں پولیو ورکرز مہم میں شریک ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ پولیو مہم میں پولیو ورکرز نے سیکیورٹی نہ ملنے پر مہم میں حصہ لینے سے انکار کردیا تھا،  متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی کی فراہمی کے بعد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔