Tag: 3ڈاکو ہلاک

  • کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : طارق روڈ پر پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس نے طارق روڈ پر مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان گھرمیں ڈکیتی کررہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے طارق روڈ پر فیروز آباد تھانے کی حدود میں تین مسلح ڈاکوایک گھرمیں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی، اس دوران کسی شخص نے موقع پا کر مددگار15پر اطلاع کردی۔

    اطلاع ملتے ہہی پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ڈاکو پولیس کو دیکھتے ہی بد حواس ہوگئے اور پولیس پر  فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ سے تینوں ڈاکو زخمی ہوگئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لوٹا ہوا مال اور اسلحہ برآمد کرلیا، ہلاک ہونے والے ملزمان کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    شیخوپورہ :صوبہ پنجاب کےشہرشیخوپورہ میں کالا شاہ کاکوانٹرچینج کےقریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکوہلا ک اور2فرارہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کےشہر شیخوپورہ میں کالا شاہ کاکو انٹرچینج کےقریب سیالکوٹ سے لاہور آنے والی مسافروین کو پانچ ڈاکولوٹ کر فرار ہورہے تھےکہ پولیس کی بروقت کارووائی کے نتیجے میں3ڈاکوہلاک جبکہ 2فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے مسافروین کے متاثرین نے تھانے پہنچ کراپنے لوٹے ہوئے سامان کی تفصیلات سے پولیس کوآگاہ کیا۔

    پولیس نے ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

    مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،9دہشتگرد ہلاک

    یاد رہے کہ 2نومبرکو صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں 9دہشت گرد ہلاک جبکہ 5فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔

    مزید پڑھیں:قصور میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پولیس کی کارروائی میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےتھے۔

  • پنجاب : پولیس مقابلہ،  3ڈاکو ہلاک

    پنجاب : پولیس مقابلہ، 3ڈاکو ہلاک

    لاہور: سگیاں پل کے قریب سی آئی اے اور پنجاب پولیس سے مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

    لاہور پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر سگیاں پل پر چھاپہ مارا گیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل زخمی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو مارے گئے۔

    ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں میں محمد سرور کا تعلق پاکپتن، محمد اکرام عرف کالی کا تعلق پتوکی جبکہ تیسرے ڈاکو سلطان منگا عرف لبا کا تعلق شاہدرہ سے ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی راہزانی اغواء اور قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔