Tag: 3 افراد زخمی

  • پشاور: رنگ روڈ پردھماکہ‘ 3 افراد زخمی

    پشاور: رنگ روڈ پردھماکہ‘ 3 افراد زخمی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ روڈ پردھماکےکے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں رنگ روڈ پردھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے بھی شامل ہیں، دھماکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کی گاڑی کے قریب ہوا۔

    پولیس کے مطابق گاڑی کے قریب ایک موٹرسائیکل موجود تھی اورممکنہ طور پردھماکے کے لیے موٹرسائیکل کا استعمال کیا گیا ہے۔

    پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا۔


    پشاوردھماکےمیں ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراورگن مین شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ سال 24 نومبر کو پشاور کےعلاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کے محافظ شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘6 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 جنوری کو پاک افغان سرحد کے قریب کرم ایجنسی کے علاقے غوزگھڑی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • پشاور: زرعی  ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ

    پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید، 35 زخمی ہوگئے جبکہ تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔

    حملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے 3 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم، 2 آئی ای ڈیزبم، متعدد کلاشنکوف کے علاوہ دیگر دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا۔


    آئی ایس پی آر


    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پرحملہ کیا، پاک فوج کے جوان فوراً موقع پرپہنچے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ذرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرنے والے تمام دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشن میں 2 جوان زخمی ہوئے جنہیں سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ذرعی ڈائریکٹوریٹ میں کلیئرنس آپریشن بھی مکمل کرلیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہاسٹل سے 8 طلبہ کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

    دوسری جانب واقعے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے خیبرٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق واقعے میں 9 افراد شہید، 35 زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 6 اور خیبرٹیچنگ اسپتال میں3 لاشیں لائی گئیں۔

    ترجمان خیبرٹیچنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 10 طالب علم، چوکیدار، صحافی اور ایس ایچ او سمیت 35 افراد زخمی ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق زرعی ڈائریکٹوریٹ میں 3 نقاب پوش مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ شروع کردی۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچیں جبکہ یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

    آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد 3 ہے جبکہ حملہ آوربر قعہ پہن کررکشے میں آئے۔


    پشاوردھماکےمیں ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراورگن مین شہید


    یاد رہے کہ 24 نومبر کو پشاور کےعلاقے حیات آباد میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور ان کے محافظ شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

    کراچی : پرانا گولیمار میں دستی بم حملے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص جان سے گیا تین افراد زخمی ہوگئے، کورنگی میں ڈاکو کو نالے میں پھینکنے والا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا نہ تھمنے والا سلسلہ پھر شروع ہوگیا۔ کراچی میں علاقے پرانا گولیمار میں نامعلو افراد نے دستی بم پھینک دیا، دستی بم حملہ جس کی زد میں آکر تین افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دستی بم حملہ گینگ وار کی آپس کی لڑائی کا نتیجہ ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پرانا گولیمار کے علاقے میں مبینہ دستی بم حملے کے واقعہ پر نوٹس لے لیا۔

    پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    دوسری جانب داؤد چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جان سے گیا، سعود آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔

    ایسٹ انوسٹی گیشن پولیس نے اشتہاری ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو کو نالے میں پھینکنے کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے موبائل فون کی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم شہزاد کا کہنا ہے کہ وہ فیکٹری سے گھر جا رہا تھا شہریوں کو ڈاکو پر تشدد کرتے دیکھا تو ہاتھ پکڑ کر نالے میں پھنک دیا اور اس کے بعد رات بھر سو نہیں سکا۔

     

  • لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

    لاہور: گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی

    لاہور: اقبال ٹاؤن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ گھر کے شیشے اور کھڑکیاں بھی ٹوٹ گئیں۔

    نرگس بلاک علامہ اقبال ٹاؤن کا رہائشی ریحان گیس کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں سلنڈر استعمال کر رہا تھا، سلنڈر کی لیکج کے باعث گیس کچن میں بھر گئی تھی، چولہا جلایا تو اچانک دھماکہ ہوگیا۔

    جس کے نتیجے میں ریحان اور اس کے دو بیٹے زخمی ہوگئے جبکہ گھر کی کھڑکیاں اور شیشے بھی ٹوٹ گئے، دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔