Tag: 3 افراد گرفتار

  • مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والے 3 افراد گرفتار، مردہ مارخور برآمد

    مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے والے 3 افراد گرفتار، مردہ مارخور برآمد

    بوستان: پشین میں مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ مردہ مار خور بھی برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے بوستان میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے مار خور کے غیر قانونی شکار میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزمان کے قبضے سے مردہ مار خور بھی برآمد ہوا ہے۔

    لیویز فورس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے انڈسٹریل زون کے عقب میں جیپ میں شکار کیا جانے والا مارخور چھپا رکھا تھا جسے برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں اظہار خان، مصور خان اور صدام خان شامل ہیں۔

    پروجیٹ ڈائریکٹر محکمہ جنگلی حیات نیاز کاکڑ نے بتایا گرفتار افراد نے تکتو کے علاقے میں مار خور کا شکار کیا تھا، ملزمان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چترال میں امریکی شکاری نے تاریخ کی سب سے بڑی بولی 2 لاکھ 71 ہزار امریکی ڈالر (ساڑھے 7 کروڑ پاکستانی روپے) کی بولی کے عوض کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔

  • غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار

    غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث 3 افراد گرفتار

    ساہیوال میں ایف آئی اے فیصل آباد انٹی منی لانڈرنگ ونگ نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ایف آئی اے فیصل آباد انٹی منی لانڈرنگ ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ساہیوال رفیع گارڈن کے رہائشی 3 ملزمان عثمان، بلال اور حسیب غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کے کاروبار میں ملوث تھے.

    جنہیں ایف آئی اے نے کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لئے گئے۔

  • برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ، 3 افراد گرفتار

    برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کا شبہ، 3 افراد گرفتار

    برطانوی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کی سازش کے شبہے میں 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔

    برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دہشتگردی کے شبہے میں کی گئی گرفتاریاں شمالی انگلینڈ کے علاقے سے کی گئی ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق چار مقامات پر کارروائی کی گئی جن میں بولٹن، گریٹ لیور (Great Lever)، ابرام (Abram) اور ہنڈلی ایریاز شامل ہیں۔

    اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل راب پوٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاہم دہشتگردی کی مبینہ سازش کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

    امریکا نے اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

    برطانوی پولیس کی جانب سے ملزمان کے نام اور شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد کی عمریں 35، 36اور 51 برس بتائی گئی ہیں۔

  • سڈنی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

    سڈنی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 افراد گرفتار

    کینبرا : آسٹریلیا نے داعش سے وابستگی رکھنے والے گروپ کے تین مبینہ کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے، حکام کو شبہ ہے کہ مذکورہ افراد سڈنی میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی فیڈرل پولیس کے اعلیٰ افسرنے کہاکہ گرفتار ہونے والے تینوں مبینہ جہادیوں کی پلاننگ میں منظم انداز میں سڈنی شہر میں واقع پولیس اور دفاعی عمارتوں کے علاوہ سفارتی مشنز، عدالتوں اور گرجا گھروں کو نشانہ بنانا شامل تھا، ان کو ایسی سازش کو پلان کرنے کی ابتدا میں ہی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    فیڈرل پولیس کے اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے مشتبہ افراد میں ایک بیس سالہ نوجوان بھی شامل ہے اور یہ ایک سال سے اپنی مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے پولیس کی مسلسل نگرانی میں تھا۔

    یہ بھی بتایا گیا کہ یہ جہادی آسٹریلیا میں اپنے دہشت گردانہ منصوبوں پر عمل کرنے کے بعد افغانستان پہنچ کر وہاں فعال ہوتی داعش کی مسلح کارروائیوں میں شرکت کا ارادہ رکھتے تھے، ان افراد پر دہشت گرادانہ منصوبوں کی سازش کرنے کی فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ یہ ایک سال قبل لبنان سے آسٹریلیا پہنچا تھا۔

    آسٹریلوی پولیس کے مطابق بیس سالہ مشتبہ شخص انفرادی سطح پر بھی افغانستان پہنچ کر اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کی خواہش رکھتا تھا۔عدالت میں الزام ثابت ہونے کی صورت میں بیس سالہ مشتبہ جہادی کو تو کم از کم عمر قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے اور بقیہ دو کو بھی طویل مدتی سزائیں سنائے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان گرفتار شدگان میں ایک تیئیس سالہ مبینہ جہادی کو مختلف دہشت گردانہ تنظیموں کے ساتھ رابطے رکھنے کے الزام کا سامنا ہے، آسٹریلوی پولیس نے گرفتار ہونے والے تیسرے شخص کی عمر تیس برس بتائی ۔

    اس کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ بیس اور23سالہ جہادیوں کی پلاننگ میں مالی معاون کے طور پر شریک تھا۔ اس مشتبہ شخص کا دولت اکھٹی کرنے کا طریقہ لوگوں کو نوکریوں کا لالچ دے کر پیسے ہتھیانا بتایا گیا ۔ان تینوں افراد کو امکاناً ابتدائی چھان بین کے بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    وفاقی پولیس کے مطابق تینوں مشتبہ افراد کی منصوبہ سازی ابتدائی مرحلے میں تھی۔ گزشتہ برس ستمبر کے بعد آسٹریلوی پولیس نے سولہویں دہشت گردانہ سازش کو ناکام بنایا ہے۔

  • لندن میں غیرقانونی اسلحہ فیکٹری پکڑی گئی، 3 افراد گرفتار

    لندن میں غیرقانونی اسلحہ فیکٹری پکڑی گئی، 3 افراد گرفتار

    لندن: برطانوی پولیس نے سسیکس کاؤنٹی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اسلحہ فیکٹری پکڑلی، فیکٹری سے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی پولیس نے سسیکس کاؤنٹی میں غیرقانونی اسلحہ فیکٹری پکڑلی، جنوبی لندن ہیلشم میں فیکٹری سے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، فیکٹری سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم ایجنسی کرس فاریمنڈ کا کہنا ہے کہ برآمد اسلحے کا معائنہ کیا جارہا ہے، آپریشن مقامی پولیس، نیشل کرائم ایجنسی کی کاشوں کے باعث عمل میں آیا ہے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم ایجنسی کرس فاریمنڈ کے مطابق ہم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ بنانے والے گروہ کو روکا ہے ہوسکتا ہے کہ ملزمان اسلحہ دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کرتے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق غیرقانونی اسلحہ فیکٹری سے گرفتار ہونے والے مقامی ملزمان کو برائٹن مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: لندن میں ایک اور فائرنگ کا واقعہ، 2 افراد زخمی

    واضح رہے کہ لندن میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے گزشتہ روز بھی شمالی لندن کے علاقے رینزرلین میں ٹیوب اسٹیشن کے قریب فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوری بعد دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن میں سے ایک کی عمر اٹھارہ جبکہ دوسرے کی پچیس سال ہے۔