Tag: 3 اہلکار شہید

  • کوئٹہ : پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ : پولیس موبائل پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کوئٹہ کے بیورو چیف مصطفیٰ خان ترین کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب تھانے کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس موبائل پر حملہ اُس وقت ہوا جب وہ علاقے میں گشت کررہی تھی، شہید اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے واردات کے بعد نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    شہید ہونے والے اہلکاروں کی میتیں قانونی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی گئیں جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کی نیوسریاب پولیس موبائل پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، 6ملزمان 2موٹر سائیکلوں پر آئے، 4 ملزمان نے بیک وقت فائرنگ کی، فوٹیج میں ملزمان کو کلاشنکوف اور پستول سے فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ قابلِ مذمت ہے، شہدا کے لہو کا حساب لیا جائے گا۔

    اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، کمزور نہیں ہیں، دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ شہر کا امن تباہ کرنے والوں پر زمین تنگ کردیں گے، پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، بلوچستان میں امن دشمنوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔

  • ژوب میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

    ژوب میں پولیس کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

    بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس (اے ٹی ایف) کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ژوب میں اینٹی ٹیررسٹ فورس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکار دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تعداد تین ہوگئی، ایک اہلکار اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے اے ٹی ایف کی گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کی ہے اور تین پولیس اہلکاروں کی شہادت پرخراج عقیدت پیش کیا۔

    محسن نقوی نے کہا دوران ڈیوٹی شہادت کااعلیٰ رتبہ پانے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی لازوال قربانیاں ہمارا فخر ہیں، شہید اہلکاروں کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • صادق آباد : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

    صادق آباد : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

    صادق آباد : پنجاب کے شہر صادق آباد کے ایک پولیس چوکی پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں تین اہکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صادق آباد میں بھونگ بچاؤ بند میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نےحملہ کرکے3اہلکاروں کو شہید کردیا۔

    درجنوں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر اندھادھند فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری چوکی کچے کے علاقے کی جانب روانہ کردی گئی۔

    پولیس

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ایک مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے، آخری اطلاعات تک علاقے کو چاروں جانب سے گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں جہانگیر، امتیازاور طارق شامل ہیں، پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

     

  • شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کا فورسز پر حملہ، افسر سمیت 3 اہلکار شہید، ایک زخمی

    شمالی وزیرستان : رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں دہشت گردوں نے فورسز پر حملہ کردیا، حملے میں ایک افسر سمیت 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں نامعلوم دہشت گروں کے ایک گروپ نے ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی فورسز اہلکاروں پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کردیا، یہ حلمہ رزمک سب ڈویژن کے علاقے روغہ بدر میں کیا گیا۔

    حملے کے نتیجے میں ایک افسر سمیت تین اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی بھی ہوا، شہیدوں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے حاجی پذیر گل کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 3 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 3 اہکارشہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سریاب کے علاقے کلی بنگلزئی کے قریب مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔

    نامعلوم مسلح ملزمان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرشواہد اکھٹا کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 27 مئی کو کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی مین 2 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 28 فروری کو کوئٹہ کےعلاقے درویش بلیلی میں زور دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے۔

    کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرفائرنگ‘ 4 اہلکار شہید

    واضح رہے کہ 14 فروری 2018 کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • قیمتی جانوں کےنذرانےدینےوالےشہدا قوم کےہیروہیں‘ شہبازشریف

    قیمتی جانوں کےنذرانےدینےوالےشہدا قوم کےہیروہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہمند ایجنسی میں سرحد پار سے دہشت گرد حملے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے میں 3 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس اور لواحقین سے تعزیت کی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ شہید اہلکاروں نے وطن پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں، قیمتی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداقوم کے ہیرو ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو شہداکی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔


    پاک افغان بارڈر: سرحد پار سے حملہ، تین اہل کار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پرسرحد پار سے دہشت گردوں نے ایف سی اہل کاروں پر حملہ کیا تھا، جس میں‌ لانس نائیک سمیت تین اہل کار شہید ہوگئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ 13 نومبر کوپاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنیدحفیظ اورسپاہی رحم شہید اور 4 زخمی جبکہ 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان میں ایف سی کےقافلے پرحملہ‘ 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    بلوچستان میں ایف سی کےقافلے پرحملہ‘ 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پردہشت گردوں کے حملے میں کرنل سمیت 3 شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں گزشتہ شب فرنٹیئر کور کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں کرنل سمیت 3 شہید اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    آئی جی ایف سی سمیت دیگرحکام نے شہید ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ میں شرکت کی۔ شہید اہلکاروں کے جسد خاکی آبائی علاقوں کوروانہ کردیے گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کے قافلے پر حملے میں کرنل سمیت 3 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    سیکورٹی فورسزکے قافلے پرحملہ، کرنل سمیت تین اہلکارشہید


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا، وزیراعظم نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 24 اگست کو دہشت گردوں نے ضلع کیچ میں ایف سی کے قافلے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ میں ایف سی پر فائرنگ،3اہلکارشہید

    کوئٹہ میں ایف سی پر فائرنگ،3اہلکارشہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کےنواحی علاقے میں ایف سی کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد کی ایف سی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین اہلکارشہید ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کے دوران 30افراد کو حراست میں لے لیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ قیمتی جانوں کی ضیاع پر افسوس ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردی سےجنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔وطن سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کا ہر صورت خاتمہ کریں گے۔

    فائرنگ میں جاں بحق اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔سیکورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں فائرنگ کےدو واقعات میں5افرادجاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کی جس کےنتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جان کی بازی ہارگئے،مرنے والوں میں ایک کمسن بچہ بھی شامل تھے۔

    دوسری جانب آواران سے متصل ضلع کیچ کے علاقےزعمران میں اسی دن نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سےلیویز فورس کاایک اہلکار جان کی بازی ہار گیاتھا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس میں اب تک متعدد اہلکار جان کی بازی ہارچکے ہیں۔