Tag: 3 بچے جاں بحق

  • چاول کی زہریلی گولیاں کھانے سے 3 بچے جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک

    چاول کی زہریلی گولیاں کھانے سے 3 بچے جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک

    پنڈی بھٹیاں: کوٹ نکہ میں 6 بچوں نے چاول کی زہریلی گولیاں کھالیں، جس سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

    کوٹ نکہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے ریسکیو حکام نے کہا کہ کوٹ نکہ میں زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے، تین بچوں کی حالت انتہائی غیر ہے، متاثرہ بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    ریسکیوحکام کا مزید کہنا تھا کہ زہریلی چیز کھانے سے بچوں کی ہلاکت کے بعد تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش جاری ہے۔

    کچھ عرصہ قبل زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے تھے۔

    خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا نشہ آور چیزاور زہر دینے کی وجہ سے لوگ جاں بحق ہوئے۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ معدہ، ناک اور جسم کے دیگر اعضاسے سیمپل لئے گئے تھے جس میں نشہ آور اشیااور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/peshawarbride-died-groom-is-critical/

  • راولپنڈی میں مضرصحت دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق

    راولپنڈی میں مضرصحت دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق

    راولپنڈی: شہر کے نواحی علاقے میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مضرصحت دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    ریسیکیو ذرائع نے بتایا کہ بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ راولپنڈی کے نواحی علاقے میں رونما ہوا، اب تک یہ نہیں پتہ چل سکا کہ دودھ میں زہر تھا یا کسی اور وجہ سے ہلاکت ہوئی ہے۔

    مانسہرہ: کار کھائی میں گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، ڈیڑھ سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا

    بچوں کی ماں کی حالت تشویش ناک ہے جسے ہولی فیملی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے بتایا کہ بچوں کی ماں کے ہوش میں آنے کے بعد تفصیلات حاصل کی جائیں گی۔

    ریسکیو ذرائع نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے حوالے سے بتایا کہ ان میں ڈیڑھ سالہ نوہیل، 4 سالہ منسہ، 8 ماہ کی مارثہ سلیم مسیح شامل ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/11-year-old-girl-dead-malir-saud-abad/

  • لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

    لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے مومن پورہ میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر تین بھائی جان کی بازی ہار گئے، حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار وں نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو ریسکیو کیا۔ زخمیوں کو سروسز اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    شیخوپورہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے شیخوپورہ میں کوٹ عبدالمالک کے نزدیک علاقے فضل کالونی میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    قصور میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں قصور کے علاقے نورپورڈوگراں میں مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 3 سال کی بچی جان کی بازی ہار گئی۔

  • لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

    لاہور: گھرمیں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جھلس کر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے والٹن روڈ پر واقع گھر میں آگ لگنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    کراچی : گھر میں آگ لگنے سے ماں اور 2 بچے جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی میں جمشید روڈ بجلی گراؤنڈ کے قریب گھر میں آگ لگنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں 30 سالہ شمائلہ جنید اور اس کے 2 بچے 5 سالہ بیٹی انیسہ اور7 سالہ بیٹا صفیان جاں بحق ہوگئے تھے۔

    کراچی : بلدیہ ٹاؤن کے گھرمیں آتشزدگی‘ 7 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ 28 مئی 2018 کو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں واقع ملنگ گوٹھ میں ایک گھر میں آگ لگنے سے ماں اوربچوں سمیت 7 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

  • سوات میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    سوات میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق

    سوات : صوبہ خیبرپختونخواہ میں سوات کی تحصیل مٹہ میں ایک پرانا مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں میں کھیت میں پڑے پرانے مارٹر گولے کے پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

    افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سوات میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی اور زخمی بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    نوشہرہ : گھر میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق‘ 3 افراد زخمی


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو نوشہرہ کے مضافاتی علاقے اضاخیل غریب آباد میں گھر میں مارٹرگولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ڈسکہ  کےگھر میں آتشزدگی،3معذور بچےجاں بحق

    ڈسکہ کےگھر میں آتشزدگی،3معذور بچےجاں بحق

    سیالکوٹ:ڈسکہ کے ایک گھر میں رکھے گیس سلنڈروں کےباعث آگ لگنےسےتین معذور بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے گھر میں رات دس بجے لگنے والی آگ کوریسکیو عملہ بجھانے میں ناکام رہا۔

    تین سلنڈروں نے آگ کیسے پکڑی کسی کو معلوم نہیں لیکن ان سے نکلتے تیز شعلوں نےگھر کےعلاوہ ہمسایوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ شعلوں میں لپٹے گھر کی چھت پر تین معذور بہن بھائی موجود ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنرکا کہناتھاکہ جب تک سلنڈروں میں گیس ہے اسے بجھایا نہیں جا سکتا۔

    ریسکیو عملہ آگ بجھانے کی کوشش کرتا رہا لیکن معذور بچوں کو بچایا نہ جاسکا اور وہ آتشزدگی میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔آگ بجھنے پر تینوں معذور بہن بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    مزید پڑھیں:لاہور:گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی،3مزدور جاں بحق

    یاد رہےکہ رواں ماہ لاہور کے راوی روڈ پر واقع کپڑے کی ایک فیکٹری میں علی الصبح شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی تھی۔

    واضح رہے کہ آتشزدگی کےاس واقعے میں تین افراد 20 سالہ جاوید، 40 سالہ جہاں زیب اور 20 سالہ شاہد جھلس کر جاں بحق ہوگئےتھے۔