Tag: 3 تشدد زدہ لاشیں برآمد

  • کراچی : دو روزپرانی تین نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی : دو روزپرانی تین نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی: منگھوپیر نادرن بائی پاس سے تین افراد کی دو روز پرانی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب ایک ویران مقام سے تین ناقابل شناخت تشدد زدہ نعشیں برآمد ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ریسکیو حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچی اور نعشوں کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تینوں نعشیں ویران علاقے میں ایک ساتھ پڑی ہوئی تھیں، نعشوں کے قریب سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے مقتولین کی شناخت ہوسکے ۔

    حکام نے مزید بتایا کہ تینوں افراد کے قتل کی وجوہات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد تینوں نعشوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، مزید تفیش جاری ہے۔

     

  • نوابشاہ:3 تشدد زدہ لاشیں برآمد، 2کی شناخت ہوگئی

    نوابشاہ:3 تشدد زدہ لاشیں برآمد، 2کی شناخت ہوگئی

    نواب شاہ : سکرنڈ بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملنے والی تین لاشوں میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہیں، جن کے جسم پر تشدد کے نشان ہیں شناخت ہونے والوں میں صاحب خان کا تعلق کوہلو اور سبزل خان بگٹی کا تعلق ڈیرہ بگٹی سے ہے ۔

    پولیس کے مطابق لاشیں سکرنڈ کے علاقے مگسی مشین اسٹاپ سے ملیں، جن کی اطلاع مقامی افراد نے پولیس کو دی، لاشوں کو تعلقہ اسپتال سکرنڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔