Tag: 3 دہشت گرد ہلاک

  • ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پرحملہ ناکام ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پرحملہ ناکام ‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی آئی خان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کیا تاہم سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔

    سیکورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں اقبال، وحید اورماجد شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد اقبال کے سرکی قیمت 10لاکھ مقرر تھی۔


    راجگال : دہشت گردوں کی فائرنگ‘ پاک فوج کےآفیسرکمانڈنگ شہید


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاق کے زیرانتظام خیبرایجنسی میں پاکستانی چیک پوسٹ پرسرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ ارسلان عالم شہید ہوگئے تھے۔

    پاک فوج کے آفیسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم والدین کے اکلوتے بیٹے اور3 بہنوں کے بھائی تھے۔


    سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی‘2 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان کے علاقے جلال پورپیر والامیں سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 3 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے آئی ای ڈیوائسز،اسلحہ اوردیگر بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر کلام کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر کا تعلق سیاسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے۔

    ملزم اورنگی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے،پولیس نےملزم سے دستی بم،رائفل اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب کراچی میں فیرئیرکے علاقے سے ڈکیتی کےمقدمے میں نامزد ملزم فراز عرف فیضی کومدعی کی نشاندہی پر گرفتار کرلیا گیا۔


    کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار


    واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی جانب سے کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘3دہشتگرد ہلاک

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘3دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز کی کارروائی میں 3دہشت گرد ہلاک جبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقے بلدیہ یوسف گوٹھ میں رینجرز اور گینگ وارملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کرلِئے۔

    ادھر شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سندھی ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بشیر نامی شخص جاں بحق جبکہ لانڈھی 6 میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس / رینجرز کی کارروائی‘ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ رواں ہفتے شہر ِقائد کےعلاقے اورنگی ٹاؤن سے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیاتھا۔

  • بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کا مقابلہ: 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار زخمی

    بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کا مقابلہ: 3 دہشتگرد ہلاک، دو اہلکار زخمی

    کراچی : بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں رینجرزاورکالعدم تنظیم کے کارندوں سے مقابلہ میں تین دہشت گرد ہلاک اور دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے،علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کیخلاف چھاپہ مار کارروائی کی۔

    چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، رینجرز کی جوابی فائرنگ میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ مقابلے میں رینجرز کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ہلاک ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد سنگین جرائم میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی مطلوب تھے۔

    ہلاک شدگان کے قبضے اور ان کی کمین گاہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

     

  • رحیم یارخان میں پولیس آپریشن، چھوٹوگینگ کے 3 دہشت گرد ہلاک

    رحیم یارخان میں پولیس آپریشن، چھوٹوگینگ کے 3 دہشت گرد ہلاک

    رحیم یار خان : رحیم یار خان اور روجھان کےکچےعلاقوں میں جاری آپریشن ضرب آہن میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ چھوٹوگینگ کےدہشت گردوں کےگرد گھیراتنگ کر دیا گیا۔

    پولیس کا آپریشن ضرب آہن جاری ہے، رحیم یارخان کےکچےمیں پولیس نےمزیددوڈاکوماردیئے۔ پولیس کے مطابق آپریشن میں اب تک پانچ ڈاکومارےگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

    دہشت گردوں کےٹھکانے پرمارٹرگولے داغے جارہے ہیں،جن کی زدمیں آکرمتعدد مورچے تباہ ہوئے, فورسزکشتیوں کےذریعےکچہ جمال کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔

    ضرب آہن میں پولیس کو رینجرز اور ایلیٹ فورس کی معاونت حاصل ہے۔