Tag: 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

  • ٹیکسز کیخلاف ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    ٹیکسز کیخلاف ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا

    کراچی: ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ملک بھر کی ہول سیل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    ہول سیل ایسوسی ایشن بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے، ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈی، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی۔

    ہول سیلر گروسرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائےگی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہےگا۔

    ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کےخلاف فلور ملز مالکان کی جانب سے بھی ملک گیرہڑتال کی گئی تھی جس کی وجہ سے ملک میں عوام کو آٹا خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی تھی اور دو دن تک گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی تھی

    کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند رہی تھی۔

    پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

    ملزمالکان کا کہنا تھا کہ ودہولڈنگ ٹیکس اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف ہڑتال کی گئی ہے، پہلے ہی آٹے کا کاروبارکرنے والے بھاری ٹیکس دے رہے ہیں۔

    اس سے قبل یکم جون سے ٹیکسز کے نفاذ کے خلاف تاجر برادری سراپا احتجاج بنی تھی اور مئی کو لوئر دیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن بھر میں تاجروں نے ٹیکسز نفاذ کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔