Tag: 3 سال مکمل

  • پی آئی اے طیارہ حادثے کو 3 سال مکمل،  تحقیقاتی رپورٹ آج تک مکمل نہ ہوسکی

    پی آئی اے طیارہ حادثے کو 3 سال مکمل، تحقیقاتی رپورٹ آج تک مکمل نہ ہوسکی

    کراچی : پی آئی اے طیارہ حادثے کو تین سال مکمل ہوگئے تاہم حتمی تحقیقاتی رپورٹ آج بھی مکمل نہ ہوسکی ، طیارے حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کو آج تین سال مکمل ہوگئے لیکن حتمی تحقیقاتی رپورٹ تین سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکی ، لواحقین کو طیارہ حادثہ تحقیقات مکمل ہونے کا شدت سے انتظار ہے۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ پی کے 8303 بدقسمت طیارہ تھا: طیارہ 22 مئی 2020 کو حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹیگیشن بورڈ طیارہ حادثے کی تحقیقات کر رہا ہے، تحقیقات مکمل ہونے تک کپتان یا کسی اور پر حادثے کی ذمہ دار قرار نہیں دے سکتے۔

    عبداللہ خان نے کہا کہ اس حادثے کے بعد ہی آئی اے کی انتظامیہ نے جدید ترین سیفٹی منیجمنٹ سسٹم نظام لگایا ہے، فلائٹ ڈیٹا مانیٹر نگ نظام پر لگا دیا گیا ہے، جس سے کسی بھی ممکنہ حادثے کا پہلے سے پتہ لگ سکے گا۔

    انھوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کا شکار 80 مَسافروں کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں فی کس ایک کروڑ روپے کی رقم ادا کردی گئی ہے ، رہ جانے والے مسافروں کے لواحقین نے دستاویز یا پھر کورٹ کیسز ہیں۔

    یاد رہے 22 مئی 2020 کو پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائیرپورٹ رن وے سے چند سیکنڈ کے فاصلے پر آبادی پر گر کر تباہ ہوا تھا، حادثے کے نتیجے میں طیارے کے عملے سمیت 97 افراد جاں بحق جب کہ دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

  • آپریشن ردالفساد کو 3  سال مکمل، شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    آپریشن ردالفساد کو 3 سال مکمل، شہیدوں کو خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی : آپریشن ردالفساد کو تین سال مکمل ہوگئے ، اس موقع پر  شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ، آرمی چیف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ کے نتائج خطے میں امن واستحکام کی صورت میں ظاہرہوں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا آپریشن ردالفسادکے3سال مکمل ہوگئے ، آپریشن ردالفساد دہشت گردی ختم کرنےاورسرحدوں کےدفاع کےلیے 22 فروری2017 کوملک بھرمیں شروع کیاگیا، دہشت گردی سے سیاحت تک سیکیورٹی فورسزکو قوم کی مکمل حمایت حاصل رہی اور کامیابیوں کی قیمت بھاری جانی ومالی نقصان سے ادا کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرتےہیں ، ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں ، انتہاپسندی کےخلاف جنگ میں قوم کو سلام پیش کرتے ہیں، جنگ میں قوم نے بھرپورحمایت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ کےنتائج خطےمیں امن کی صورت ظاہرہوں گے ، ملکی سلامتی کےخلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انسداد دہشت گردی جنگ کی2دہائیوں کی کامیابیاں مزید مستحکم ہوئیں۔