Tag: 3 لاشیں برآمد

  • کراچی  میں  2گھنٹوں  کے دوران  مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

    کراچی میں 2گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

    کراچی : شہر قائد میں 2گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد ہوئیں ، لاشیں گلستان جوہر،بن قاسم اوربلدیہ سے ملی ہیں، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں 2گھنٹوں کے دوران گلستان جوہر،بن قاسم اوربلدیہ سے 3لاشیں برآمد ہوئیں ، جس میں سے گلستان جوہر بلاک 7سے 11سالہ لڑکی کی تشددزدہ لاش ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی کی شناخت فاطمہ دختراعجاز کےنام سےہوئی۔

    دوران تفتیش پڑوسی نے بیان میں بتایا کہ لڑکی جھگیوں میں رہتی تھی اور چچا تشدد کرتاتھا ، جس کے بعد پولیس نے چچا چچی کو شامل تفتیش کرلیا ہے ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد کارروائی کریں گے۔

    پولیس کے مطابق 11سالہ یتیم بچی فاطمہ کو تشدد کر کے ہلاک کیا گیا ، بچی کی گردن پر گلا گھونٹنے کےنشانات ہیں، مقتول بچی اپنے چچا ندیم کے ساتھ رہتی تھی ،پولیس
    کراچی:بچی کے چچا کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولی

    دوسرے واقعے میں بن قاسم تھانہ کی حدود سےایک شخص کی تشددزدہ لاش ملی ہے، ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ 40 سالہ کریم بخش کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے ، کریم بخش علی محمد گوٹھ میں اکیلا رہائش پذیرتھا۔

    اسی طرح بلدیہ جنگل اسکول کے قریب سے60سالہ شخص کی لاش ملی ، 60سالہ شخص کی شناخت نہیں ہوسکی،لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • پشاور: متنی کے علاقے سے 3 لاشیں برآمد

    پشاور: متنی کے علاقے سے 3 لاشیں برآمد

    پشاور: نواحی علاقے متنی میں تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق تینوں افراد کو قتل کیا گیا ہے۔

    مقامی پولیس کے مطابق الصبح اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس کارروائی کی، جہاں سے تین افراد کی لاشیں ملی، پولیس نے تینوں لاشوں کو قبضے میں لے لیا، جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے، مارے جانے والے افراد کی لاشیں بیس سے بتیس سال کے درمیان ہے۔

    پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔