Tag: 3 ملزمان

  • چینی کمپنی کو دھوکا دینے والے  3 ملزمان کی ضمانت منظور

    چینی کمپنی کو دھوکا دینے والے 3 ملزمان کی ضمانت منظور

    کراچی : چینی کمپنی سے دھوکا دہی کے کیس میں 3 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ، دسمبر 2024 میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں چینی کمپنی سے دھوکا دہی کے کیس میں تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔

    عدالت نے تین ملزمان جاوید محمود،سید ذیشان بلگرامی اور محمد خالد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو 3،3 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    عاقب حسین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بینکنگ کورٹ نے دسمبر 2024 میں ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

    درخواست گزار جاوید محمود و دیگر کا فراڈ سے لینا دینا نہیں ہے، ملزمان کے خلاف کوئی براہ راست شواہد نہیں ہیں ، ملزم کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے گرفتار کیا تھا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے چینی کمپنی سے 11 کروڑ 39 لاکھ کا فراڈ کیا تھا، چینی کمپنی کی امپورٹرمس کورائن چن کی شکایت پر مقدمہ ہوا تھا، معاہدے کے تحت پاکستان کمپنی نے 1500 میٹرک ٹن کروم اورے ایکسپورٹ کرنا تھا۔

    ایف آئی اے نے کہا کہ 11 فروری کو کراچی بندرگاہ سے چائنا بندرگارہ کنٹینر بھیجا گیا کنٹینر میں کروم اورے کی جگہ مٹی پتھر بجری بھری ہوئی تھی۔

    بعد ازاں چینی کمپنی کی امپورٹر مس کورائن چن کی شکایت پر پاکستانی ایکسپورٹر پر مقدمہ کیا گیا، ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان بلگرامی نے بینک میں جعلی انسپکشن سرٹیفکیٹ جمع کروایا تھا، اور چینی کمپنی کی بھیجی گئی رقم ملزم نے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکر لی تھی۔

  • عمران فاروق قتل کیس: 3ملزمان کےریڈوارنٹ کےاجراکی منظوری

    عمران فاروق قتل کیس: 3ملزمان کےریڈوارنٹ کےاجراکی منظوری

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے تین اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، وزارت داخلہ نے 3 ملزمان کے ریڈ ورانٹ کے اجرا کی منظوری دے دی۔

    وزارت داخلہ کی جانب سے جن تین ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں گے ان میں انورحسین، افتخار حسین اور کاشف خان شامل ہیں، ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔


    عمران فاروق کے قتل کی سازش کو بےنقاب ہونا چاہئیے، فاروق ستار


    ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے انٹرپول سے رابطہ کرے گی وارنٹ جاری ہوتے ہی تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرعمران فاروق کو 16 ستمبر2010 کو لندن کے علاقے ایج ویئر کی گرین لین میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں لندن پولیس اب تک 7697 دستاویزات کی چھان بین اور 4556 افراد سے پوچھ گچھ کرچکی ہے جبکہ 4323 اشیاء قبضے میں لی گئیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔