Tag: 3 ملزمان گرفتار

  • بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: ابرہیم حیدری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بی آئی ایس پی کے نام پر فراڈ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان موبائل ایسسریز کا کام کرتے تھے، ملزمان خود کو نمائندہ ظاہر کرکے شہریوں سے شناختی کارڈ حاصل کرتے تھے، ملزمان شناختی کارڈ سے امدادی رقم نکالتے اور ہزاروں روپے کٹوتی کرتے تھے۔

    بی آئی ایس پی فراڈ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان روزانہ کی بنیاد پر 50 سے زائد شناختی کارڈز کا اندراج کرتے تھے۔

    ملزمان سے متعدد شہریوں کے اصل شناختی کارڈز برآمد کرلیے گئے ہیں، اسی کے ساتھ ملزمان سے 3 موبائل فونز اور ایک ڈیوائس برآمد کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد میں بھی سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، آپریشن گرے کے دوران 93 افراد کو گرفتار کرکے 12کال سنٹرز کو سیل کردیا گیا۔

    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے (آپریشن گرے) کے نام سے ملک بھر میں غیر قانونی کال سنٹرز کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں۔

    کارروائیوں کے دوران غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا، مختلف کال سینٹر مالیاتی فراڈ میں ملوث تھے، رقوم بیرون ملک بھجوائی جاتی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/cyber-crime-agency-arrests-17-suspects-involved-in-fraud-from-karachi/

  • بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان  گرفتار، اسلحہ برآمد

    بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    رینجرز اور ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ایوب گوٹھ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھتہ وصولی میں ملوث گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں وقار، محمد اسلم عرف مرغی اور سلمان عرف نانا شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان انتہائی مطلوب بھتہ گینگ کے سرغنہ عبدالصمد عرف فیضان کے ساتھی ہیں، ملزمان پان چھالیہ کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث ہیں، یہ ملزمان کاروباری افراد کو غیر ملکی نمبروں سے بھتہ وصولی کے لیے فون کرتے ہیں بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم وقار نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے، ملزم نے 2022 عبدالصمد کے ساتھ نیو کراچی میں ماوا فروخت کرنے کا غیر قانونی کام کرتا رہا، عبدالصمد عرف فیضان ملزم کو 700 روپے روزانہ بطور معاوضہ دیتا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اکتوبر 2024 میں عبدالصمد عرف فیضان نے ملزم کو بین الاقوامی واٹس ایپ نمبر سے رابطہ کیا، جس میں کامران بنگالی نامی شخص کی معلومات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا گیا، ملزم ابھی تک عبدالصمد عرف فیضان سے رابطے میں تھا۔

    گرفتار ملزم اسلم عرف مرغی کراچی اور اندرون سندھ میں چھالیہ کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث رہا ہے، ملزم عبدالصمد عرف فیضان کے دست راست سہیل کے ذریعے عبدالصمد سے دھمکی آمیز کالز کرواتا تھا لوگوں سے بھتہ وصولی کرتا تھا،

    ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم سلمان عرف نانا اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ملزم اس سے قبل مختلف مقدمات میں متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لئے ڈسٹرکٹ سنٹرل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی : ڈبوں میں پیک کروڑوں کی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈبوں میں پیک کروڑوں کی کرنسی برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی کے عملے نے صدر میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کی کرنسی اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے صدر میں گودام پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

    اس حوالے سے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران امپورٹڈ الیکٹرونک گیجٹس آن لائن سیل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    گرفتار ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ واچ، ائیربڈز، ہیڈ فونز اور چارجرز برآمد ہوئے ہیں۔

    اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی کیلئے استعمال کی جانے والی تین کروڑ روپے مالیت کی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مذکورہ ملزمان دوران تفتیش مشکوک ادائیگیوں کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کرسکے۔

    گرفتار ملزمان میں محمد عثمان، محمد آصف، عبدل اور سید عمران شامل ہیں، جن سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : 7 ہزار سے زائد پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں برآمد

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائیوں میں 7 ہزار سے زائد پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں برآمد کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیموں نے ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور کراچی میں کامیاب چھاپے مارے۔ کاروائیوں کے دوران ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی اور پری ایکٹیویٹڈ بین الاقوامی سمیں ضبط کرلیں گئیں۔

  • کراچی : ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ، ملزمان سے 2 پستول ایک موٹر سائیکل، 5 موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف سیکٹر 22 میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم اطلاع پر شاہ لطیف میں واقع ہوٹل پہنچی تو ملزمان کھانا کھا رہے تھے، پولیس دیکھ کرملزمان نےفرارکی کوشش کی۔

    ،ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ ملزمان ڈکیتی کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان میں فضل،قاسم،عظمت شامل ہیں۔

    کاشف عباسی نے کہا کہ ملزمان سے2پستول ایک موٹرسائیکل،5موبائل فونزبرآمدہوئے تاہم ملزمان کامجرمانہ ریکارڈچیک کیاجارہاہے اور تفتیش کاعمل جاری ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی میں ناظم آباد پولیس اور شاہین فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال کی لیبارٹری میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا

    ناظم آباد نجی اسپتال کی لیبارٹری میں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی لیکن کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کی حاضردماغی سے دونوں ملزمان پکڑے گئے تھے۔

  • رکشے میں سوار ہو کر واردات کرنیوالے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

    رکشے میں سوار ہو کر واردات کرنیوالے گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے مختلف علاقوں میں رکشے میں سوار ہوکر واردات کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چنگ چی رکشے میں سوار ہو کر وارداتیں کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سرغنہ خلیل ساتھی مبشر اور عدنان شامل ہیں جبکہ ملزمان اب تک 43 سے زائد وارداتیں کر چکے ہیں۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان چنگ چی رکشہ پر نکلتے اور کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کرتے تھے، ملزمان سے 3موبائل، 2 گھڑیاں، اسلحہ اور چنگ چی رکشہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

  • خواجہ سراؤں کو تلوار کے وار سے قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    خواجہ سراؤں کو تلوار کے وار سے قتل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    مردان میں پولیس لائن کے قریب خواجہ سراؤں کو تلوار کے وار سے قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی پی او مردان کے مطابق خواجہ سراؤں کو قتل کرنے والے ملزم ضیاالدین، عدنان اور محمد رحمان کا تعلق کاٹلنگ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزمان نے واردات کے لئے تلوار آن لائن منگوائی تھی، موقع واردات سے ملنے والے پارسل کی مدد سے ملزمان تک پہنچا گیا، گرفتار ملزمان سے قتل کے محرکات جاننے کیلئے ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو دونوں خواجہ سراؤں کو پولیس لائن کے قریب قتل کردیا گیا تھا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ دونوں خواجہ سراؤں کو ان کےگھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے تھے۔

  • زیادتی کا شکار پولیو ورکر کو دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار

    زیادتی کا شکار پولیو ورکر کو دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان گرفتار

    جیکب آباد: زیادتی کا شکار پولیو ورکر کو دھمکیاں دینے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں خاتون کا شوہر بھی شامل ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ زیادتی کا نشانہ بنائی جانے والی پولیو ورکر کو دھمکیاں دینے والے ملزمان میں خاتون کے علاوہ اس کا دیوراور بھتیجا شامل، گرفتار ملزمان کیخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    گزشتہ دنوں سندھ کے شہر جیکب آباد کے گاؤں اللہ بخش جکھرانی میں اغوا اور جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون پولیو ورکر نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔

    عابدہ پنہور نامی پولیو ورکر نے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ ایک مسلح شخص اسلحہ کے زور پر مجھے ایک مکان میں لے گیا جہاں پہلے سے 3 نقاب پوش افرار موجود تھے، 3 افراد نے تشدد کیا جبکہ ایک نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    خاتون نے واضح کیا کہ مجھے کسی نے بازیاب نہیں کروایا بلکہ مسلح ملزمان نے خود چھوڑ دیا تھا، پولیس نے حراساں کر کے بیان تبدیل کروایا تھا لیکن عدالت پر بھروسہ کر کے اصل حقائق بتائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد شوہر نے غیرت کے نام پر گھر سے نکال کر 2 بیٹیاں چھین لیں تاہم عدالت نے بیٹیاں واپس دلوائی ہیں۔

    عابدہ پنہور نے بتایا کہ شوہر، دیوروں اور ان کے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے، اغوا اور زیادتی کرنے میں 4 ملزمان شامل ہیں جن میں سے پولیس نے ایک ملزم احمد جکھرانی کو گرفتار کیا ہے۔

    ویڈیو بیان میں متاثرہ پولیو ورکر نے اپیل کی تھی کہ دیگر 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے، عدالت نے والد کے حوالے کر دیا ہے تاہم شوہر اور دیوروں سے خطرہ ہے۔

    گزشتہ روز پولیو ورکر نے خود سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس پر بیان تبدیل کروانے کا الزام لگا دیا تھا۔ خاتون نے عدالت میں بتایا تھا کہ مجھ سے زیادتی ہوئی لیکن پولیس نے بیان تبدیل کروایا۔

    سیشن جج نے متاثرہ پولیو ورکر اور پولیس حکام کو عدالت میں طلب کیا تھا۔ پولیس حکام نے اعتراف کیا تھا کہ بااثر لوگوں کی مداخلت پر اغوا اور زیادتی کے بجائے لوٹ مار کا بیان دلوایا تھا۔

    ایس ایس پی نے بتایا تھا کہ نامزد ملزم احمد جاکھرانی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے ڈی این اے کیلیے نمونے بھیج دیے گئے ہیں۔

  • دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے اسلام پورہ میں دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں دوست پر تشدد کر کے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری پر تشدد کیا، ہراساں کرنے کیلئے زمین پر فائرنگ کی تھی، ملزمان نے شک کی بنیاد پر پرانے دوست پر تشدد کیا۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریحان، طلحہ، سلمان سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ تینوں کے خلاف مقدمہ درج بھی کرلیا گیا ہے۔

  • ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

    ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: ایف آئی اے نے ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ریڈ بک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں محمد اکبر، محمد ظہیر اور آمنہ ہاشمی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ریڈ بک کے انتہائی مطلوب ملزم محمد اکبر کیخلاف 7 سے زائد مقدمات درج تھے، ملزم نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے لیے تھے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزم محمد ظہیر نے پرتگال بھجوانے کے نام 88 لاکھ روپے ہتھیائے، اشتہاری ملزمہ  نے شہری کو یو اے ای ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 2 لاکھ روپے لیے۔

    ایف آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان متاثرین سے رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔

    ریڈ بک کیا ہے اور اس میں کون لوگ شامل کیے جاتے ہیں؟

    ریڈ بک ایک سرکاری دستاویز ہے جس میں ان خواتین و حضرات کے نام شامل کیے جاتے ہیں جو پولیس، سی ٹی ڈی یا دیگر ایجنسیز کو انتہائی مطلوب ہوں۔

    رپورٹ کے مطابق ریڈ بک میں کسی شدت پسند کا نام شامل کرنے کا مقصد پولیس، مختلف ایجنسیز اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے کہ یہ لوگ کتنے خطرناک ہیں اور ریڈ بک میں شامل ہونے کے بعد ان کی گرفتاری میں آسانی ہوتی ہے۔

  • لاہور : 70 سالہ خاتون کو  قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور : 70 سالہ خاتون کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور : ستر سالہ خاتون کو قتل کرنیوالے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزم حیدرشوٹر نے ساتھیوں کےہمراہ عقیل عرف وکی کےگھر پر فائرنگ کی جس سے عقیل کی تائی جاں بحق ہوگئیں ۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے ستر سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے تین ملزمان کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حیدر شوٹر، احسن اور عبداللہ شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ چند روز قبل حیدر علی اور عقیل حسین عرف وکی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، جس پر ملزم حیدرشوٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ عقیل عرف وکی کےگھر پر فائرنگ کی ، فائرنگ سے گھر میں موجود عقیل کی تائی کو گولی لگی جو جاں بحق ہوئیں تھیں۔

    انچارج انویسٹی گیشن اسلام پورہ کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے بعدفرار ہو گئے تھے،