Tag: 3 ملزمان گرفتار

  • قبر سے بچے کی لاش غائب ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت

    قبر سے بچے کی لاش غائب ہونے کے واقعے میں اہم پیشرفت

    لاہور : پولیس نے قبرستان سے شیرخوار کی لاش غائب کرنے کے الزام میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 3ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے میانی صاحب قبرستان سے شیرخوار بچے کی لاش غائب ہونے کے واقعہ کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

    پولیس نے سکیورٹی گارڈ سمیت 3افراد کوحراست میں لے لیا ہے یہ واقعہ23اپریل کو میانی صاحب قبرستان میں پیش آیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    قبرستان

    پولیس حکام کے مطابق مدعی کی جانب سے بچے کی لاش چوری کرنے کے شبے میں5افراد کو نامزد کیا گیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ نامعلوم افراد نے3ماہ کے بچے کی میت کو تدفین کے کچھ گھنٹے بعد ہی قبرسے نکال لیاتھا۔

    متوفی بچے کے والد عبدالرحمان نے تدفین کے اگلے روز کفن کو قبر سے باہر نکلا دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے تمام پہلوؤں کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔

  • کراچی : باپ بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار

    کراچی : باپ بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار

    کراچی : باپ بیٹی کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے24ستمبرکو ڈکیتی مزاحمت پرباپ بیٹی کوقتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی صنعتی ایریا تفتیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ،بیٹی کےقتل میں ملوث3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں طارق ،فاروق اور زوہیب شامل ہیں، ملزمان نے24ستمبرکوکورنگی صنعتی ایریامیں ڈکیتی مزاحمت پرباپ بیٹی کوقتل کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 3 موٹرسائیکلوں پر سوار6ڈاکوسروس روڈپرواردات کررہےتھے، ملزمان میں سےایک ڈاکوکومقتول طاہرنےپکڑلیاتھا، مقتول طاہر کے ہاتھوں پکڑے گئے ایک ملزم کےساتھیوں نےفائرنگ کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے طاہر زمان اوردو سالہ بیٹی انعم جاں بحق ہوگئی۔

    کراچی:2ملزمان کاسندھ سےتیسرے ملزم کاتعلق جنوبی پنجاب سےہے، گرفتارملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کےلئےکراچی آتےتھے تاہم ملزمان کے 3 فرار ساتھیوں کی تلاش کیلئے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔

  • چنیوٹ میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    چنیوٹ میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    چنیوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں پولیس نے 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے لڑکی کے چچا کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔

    لڑکی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ والد سے ناراض ہو کر گھر سے نکلی تھی،2 افراد نے اغوا کیا، ایک ہفتے تک یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔

    ڈی پی او بلال ظفر نے بتایا کہ 14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان میں 2 بھائی اور ایک کزن شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    فیصل آباد: 5 ملزمان کی اغواء کے بعد لڑکی سے اجتماعی زیادتی

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں اجتماعی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا ،جہاں جھنگ بازارسے پانچ ملزمان نے لڑکی کو اغوا کرنے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

  • اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران خواتین سے زیادتی، 3 ملزمان گرفتار

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران 2 خواتین سے زیادتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقے شیر دھمیال میں 6 مسلح افراد شہری کے گھر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر تمام افراد کو ایک کمرے میں بند کر دیا۔

    ڈاکوؤں نے گھر میں موجود دو خواتین سے زبردستی زیادتی کی اور جاتے ہوئے گھر میں موجود ایک لاکھ روپے نقدی طلائی زیورات اور موبائلز فون بھی ساتھ لے گئے۔شہری محمد اختر کے بیان پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

    ایس پی رورل زون فاروق امجد بٹر نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رخسار مہدی کی زیر نگرانی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی۔ ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع سے واردات میں شامل تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں راسب ،عمران اور عادل کوثر شامل ہیں جبکہ واردات میں شامل دیگر تین ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے راسب اور عمران اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں اور گینگ ریپ میں چالان یافتہ ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران کلینک پر کمپاؤنڈر کے طور پر کام کرنے والی 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

  • کراچی: رینجرز کی کارروائی، مطلوب ڈکیت گروہ کے3 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز کی کارروائی، مطلوب ڈکیت گروہ کے3 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز نے شہر قائد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے اور جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت امیر نواز، حیدر خان اور سعید محمد سے ہوئی ہے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کوہاٹ انتظامیہ اور کوہاٹ پولیس کو مطلوب تھے، ملزمان گرفتاری کے ڈر سے کوہاٹ سے فرار ہو کر کراچی میں روپوش تھے۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان جرائم کی 150 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے کوہاٹ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ 23 جنوری کو کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مطلوب دہشت گردوں کو گفتار کیا تھا۔

  • ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار

    ملتان: صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے شیرشاہ ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئلے کے ٹرک سے 701 کلو چرس برآمد کر لی، چرس مہارت کے ساتھ ٹرک کے فرش میں چھپائی گئی تھی۔

    اینٹی نارکوٹکس فورس نے دوسری کارروائی میں 3 ملزمان عدنان ،صداقت علی، نعیم کو گرفتار کر کے 5 کلو ہیروئن اور 22 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں اے این ایف نے کورئیر کمپنی کے دفتر میں کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے 8 ڈبوں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی تھی۔ ہیروئن کو گلابی لیمپس میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔

    اے این ایف کے مطابق کورنگی میں کورئیر کمپنی میں بھی کارروائی کے دوران برطانیہ کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ایک کلو ہیروئن برآمد کی گئی تھی، ہیروئن کو 2 کتابوں کے اندر چھپایا گیا تھا۔

  • کراچی: گلشن معمار میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: گلشن معمار میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل لفٹنگ،منشیات فروشی میں ملوث تھے، پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کی۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ، 500 گرام چرس، موبائل فونز، مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزمان نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، کرمنل ریکارڈ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

    کراچی، 111 افراد کا ٹارگٹ کلر گرفتار، مصباح کا مبینہ قاتل بھی پکڑا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس نے میڈیکل کی طالبہ مصباح کے مبینہ قاتل کو حراست میں لیا تھا، 57 مقدمات میں پولیس کو مطلوب ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر بھی پکڑا گیا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والی ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ مصباح کا قاتل چھ دن کے اندر پکڑا گیا، ملزم سے مصباح کا فون بھی برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم نے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں، پاک فوج، پاک بحریہ اور پولیس کے اہلکاروں سمیت ایک سو گیارہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔

  • سی ٹی ڈی کی گلستان جوہر میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی کی گلستان جوہر میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے کارروائی کے دوران وائٹ کرولا گینگ کے 3 کارندے گرفتار کرلیے۔

    ایس ایس پی الطاف سرور کے مطابق گرفتارملزمان بینکوں سے رقم لے کرنکلنے والوں کو لوٹتے تھے، گرفتار ملزمان میں واحد بخش عرف فوجی، شاہد علی، شوکت علی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان سے 2 کلاشنکوف اور3 تیس بور پستول برآمد ہوئے ہیں، کارروائی میں پولیس اورملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، مقابلے میں 3ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے فرار ہوگئے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتارملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے، گرفتارہونے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق وائٹ کرولا گینگ جرائم کی سیکڑوں وارداتوں میں ملوث ہے، مفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 15 اپریل کو کراچی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ حبیب چورنگی کے قریب پولیس نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ حبیب چورنگی کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان سے پستول، گیس سلنڈر، پولیس کیپ، دھماکا خیزڈیوائس برآمد کی گئی ہے، ملزمان اے ٹی ایم مشین توڑنے کے لیے آئے تھے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں وقار، شان اورزوہیب شامل ہیں، مفرورملزمان میں کامران اورسکندر شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کھٹیان نے بتایا کہ ملزم وقارسافٹ ویئر انجینیر ہے۔

    کراچی پولیس کی بڑی کارروائی: داعش کے 5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 15 اپریل کو کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تیئسرٹاوٴن میں کمپاونڈ سے کالعدم داعش کے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی ملیرکے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو داعش میں شمولیت کے لیے ترغیب دیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری میں دستی بم حملے کا واقعہ ہوا جس پرکارروائی کی گئی، حملے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، تحقیقات کی روشنی میں لیاری اورگارڈن میں کارروائیاں کی گئیں۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران عبدالعزیز، ماجد اور سہیل عرف سنی نامی ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کھڈا مارکیٹ اور اطراف میں بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے بھتہ نہ ملنے پرمیڈیکل اسٹورکے قریب دستی بم پھینکا تھا، ملزمان نے اسٹورکے قریب العدم تنظیم کا پمفلٹ بھی پھینکا تھا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے شیرا ذکری گروپ کے لیے سہولت کاری کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    کراچی: احسن آباد کے قریب متحدہ لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال 20 جنوری کو کراچی پولیس نے احسن آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن سے تعلق رکھنے والا ایک ٹارگٹ کلر گرفتار کیا تھا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ہڑتالوں کے دوران جلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کیا۔