Tag: 3 ملزمان گرفتار

  • کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ذیشان، حمید اور گل عرف گگو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ملزمان نے گزشتہ ماہ ڈکیتی مزاحمت پرگارڈ کو زخمی کیا تھا۔ انہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کیا گیا، ملزمان متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔

    کراچی پولیس کی کامیاب کارروائی‘ کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    دہشت گردوں میں رحمت علی عرف قاری صاحب اور صابر شاہ عرف ملا شامل تھے، دہشت گرد رحمت کا تعلق ملا فضل اللہ جاوید سواتی گروپ سے تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 28 ستمبر کو کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہائی روڈ پر اسکاؤٹ کالونی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلرریحان بنگالی اور معصور مارے گئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق ریحان بنگالی پولیس افسرسمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث تھا، ریحان بنگالی 2012 سے ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی وارداتیں کررہا تھا۔

  • کراچی کےعلاقے کورنگی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی کےعلاقے کورنگی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان ثاقب، طلحہ اورثاقب بھتہ خوری میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزما ن نے کورنگی 6 نمبرمیں تاجرکی گاڑی پرفائرنگ کی اور واردات کے بعد ملزما ن نے تاجرسے 2 کروڑبھتہ طلب کیا تھا۔

    کراچی : رینجرز کی کارروائی‘ موٹرسائیکل لفٹرگروہ کے4 کارندے گرفتار


    یاد رہے کہ دو روز قبل سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تعلق موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے گروہ سے تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ملزمان ملیر، سرجانی، لانڈھی اور کمرشل علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں‘ 12 ملزمان گرفتار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، گولیاں اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا تھا۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائی‘ 3 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرزنے گارڈن، سرجانی اوربلدیہ کےعلاقوں میں چھاپہ مار کر ایم کیوایم لند ن کا واٹرٹینک اور کچرا کنڈیوں میں چھپایاگیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ دہشت گردی اور بدامنی پھیلا نے کے لیے استعمال ہونا تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار اشرف تنولی کے قتل ملوث تین ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ہے۔

    خیال رہے کہ رواں ہفتے 19 فروری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سفید کار میں سوار ڈاکوؤں نے کلاشنکوف دکھا کر بینک سے رقم لے کر آنے والے موٹر سائیکل سوار سے دس لاکھ روپے لوٹ لیے تھے۔


    کراچی میں پولیس کی کارروائی‘ 4 ڈاکو گرفتار


    یاد رہے کہ 3 فروری 2018 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گوجرانوالہ : سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘ 3ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ : سی آئی اے پولیس کی کارروائی‘ 3ملزمان گرفتار

    گوجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں سی آئی اے پولیس نے کارروائی کرتے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لاکھوں روپے نقدی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس نے گوجرانوالہ میں کاروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیٹی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث (کاشی ڈکیٹ گینگ )کے 3 ملزمان گینگ کا سرغنہ قاسم عرف کاشی، فیصل اورحسن کوگرفتارکرلیا۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑ کے مطابق گرفتار ملزما ن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں ، درجنوں موبائل، لاکھوں روپے نقدی اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    عمران عباس چدھڑ کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں کو روکتے اور گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے اورملزمان کے خلاف مختلف شہریوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رات و رات امیر بننا چاہتے تھے جس کے لیے وہ شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے بعد فرارہوجاتے۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے کے مطابق ملزمان مختلف شہروں میں خوف کی علامت بنے ہوئے تھے اورملزمان سے تفتیش جاری ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لاہور: اے ٹی ایم توڑکررقم لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: اے ٹی ایم توڑکررقم لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار

    لاہور: پولیس نے بینکوں کے اے ٹی ایم توڑ کر رقم لوٹنے والےتین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی جنوبی چھاؤنی پولیس نے بنا اکاؤنٹ اے ٹی ایم سے پیسے لوٹنے والے تین ملزمان کو پکڑلیا۔ پولیس ملزمان کی وارداتوں کی فوٹیج بھی منظرعام پر لے آئی ہے.

     ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ملزمان نے کیولری گراؤنڈ کے علاقہ میں نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین کاٹنے کی کوشش کی، ملزمان پہلے کیبن میں داخل ہوکر جائزہ لیتے رہے اوربنک کا الارم خراب کرد یا۔

    ملزمان واردات سے پہلےچہروں کو چھپاتے پھر واردات کرتے تھے، ایک ملزم کیش کے حصول کیلئے کوشاں رہا، دوسرا کیمرےکی آنکھ بند کرنےکیلئے مصروف تھا۔

    پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے گیس کٹر، سلنڈر ، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔


    مزید پڑھیں: گجرات: اے ٹی ایم سے 80 سیکنڈ میں 27 لاکھ روپے لٹ گئے


    پولیس کے مطابق ملزمان اب تک آٹھ بنکوں کی مشینیں توڑنے کی کوشش کر چکے ہیں، ملزم بابر نے چند ماہ قبل اپنے دوست اسد اور مزمل کے ساتھ ملکر واردات کی منصوبندی کی تھی، پولیس کے مطابق ملزمان میں پاک پتن کارہائشی بابر اورنجی بینک کاسیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔