Tag: 3 منزلہ عمارت

  • کراچی میں  3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی

    کراچی میں 3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی

    کراچی : اولڈ سٹی ایریا میں 3 منزلہ عمارت اچانک گرگئی تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اولڈ سٹی ایریا پان منڈی کی 3 منزلہ مخدوش عمارت گرگئی، مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کافی عرصے سے خالی تھی، بدھ کی صبح مزدور کام کررہے تھے اس دوران اچانک بلڈنگ گر کر ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

    ریسکیوں اداروں کا کہنا تھا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ملبہ اٹھانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی ملی بھگت سے بلڈرمافیا قدیم اور مخدوش عمارت میں غیر قانونی تعمیرات کروا رہے تھے۔

    ایک سروے کے مطابق اولڈ سٹی ایریا میں 500 سے زائد قدیم اور مخدوش عمارتیں ہیں جہاں کم آمدنی والے مکین خوف کے ساِئے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کا خدشہ 

  • لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

    لاہور: سروسز اسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق  لاہور کے سروسز اسپتال کی 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    انتظامیہ کے مطابق پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ملبت کو ہٹایا جارہا ہے ابتدائی معلومات کےمطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    حکام کا بتانا ہے کہ عمارت کو ری ویمپنگ کیلئے خالی کروا گیا تھا، عمارت میں بچہ سرجیکل، ای این ٹی اور آئی ڈیپارٹمنٹ تھے۔