Tag: 3 پاکستانی جاں بحق

  • اسپین میں خوفناک حادثہ، 3 پاکستانی جاں بحق

    اسپین میں خوفناک حادثہ، 3 پاکستانی جاں بحق

    میڈرڈ: اسپین کے شہر ویلنسیا میں ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث کھیتوں میں کھڑی دو گاڑیوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔

    غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسپین میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کا تعلق منڈی بہاالدین اور وزیرآباد سے ہے۔ زخمیوں میں ارسلان، فرحان اور ارشد چیمہ بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دوسری جانب امریکی ریاست شکاگو میں مسافر ٹرین کے اندر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 4 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شکاگو میں فائرنگ کا واقعہ ٹرین کے اندر پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔

    کابل میں خودکش دھماکا، 6 افراد ہلاک، 13زخمی

    فائرنگ کے باعث 3 افراد موقع پر جبکہ ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس نے 25 سالہ حملہ آور نکولس اور ٹزکو حراست میں لے لیا ہے۔