Tag: 3 چھٹیاں

  • اسلامی ملک میں جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 3 چھٹیاں

    اسلامی ملک میں جشن میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 3 چھٹیاں

    نبی آخر الزماں ﷺ کا جشن ولادت آئندہ ماہ پوری دنیا میں جوش وخروش سے منایا جائے گا اس موقع پر اسلامی ملک میں 3 چھٹیاں ہوں گی۔

    کویت نیوز ایجنسی کے مطابق کویت میں اس سال جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین چھٹیاں ہوں گی۔ کویت کی حکومت نے جمعرات 4 ستمبر کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت پر سرکاری عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    اس حوالے سے کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام وزارتیں اور حکومتی ادارے جمعرات کو جشن ولادت رسول ﷺ کے سلسلے میں بند رہیں گے جبکہ جمعہ اور ہفتے کے روز معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث دفاتر اتوار 7 ستمبر کو کھلیں گے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات کے فرائض انجام دینے والے محکمے تعطیل کا فیصلہ خود کریں گے۔

    واضح رہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشن ولادت پوری دنیا میں 12 ربیع الاول کو جوش وخروش اور عقیدت کے جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

  • پولیس افسران کی 3 سے زائد چھٹیوں پر پابندی عائد

    پولیس افسران کی 3 سے زائد چھٹیوں پر پابندی عائد

    لاہور: پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں افسران و اہلکاروں کی 3 روز سے زائد چھٹی پر پابندی لگا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل نے انوکھا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے افسران و اہلکاروں کی 3 روز سے زائد چھٹی پر پابندی لگا دی۔

    ڈی آئی جی کی جانب سے جاری کراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پیز، ڈویژنل ایس پیز اور اہلکاروں کو 3 دن سے زائد چھٹی نہیں دے سکتے، 3 روز سے زائد چھٹی حاصل کرنے کے لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے اجازت لینا ہوگی۔

    مراسلے کے مطابق افسران ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی اجازت کے بغیر کسی کو معطل نہیں کر سکتے۔ حکم نامے پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایک ماہ پہلے مراسلہ جاری کیا جس پر عملدر آمد نہ ہو سکا جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر مراسلہ جاری کر دیا۔

    مراسلہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایس پی سی آئی اے اور ایس پی انویسٹی گیشنز کو روانہ کیا گیا ہے، حکم نامے پر عملدر آمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی۔