Tag: 3 ڈاکو گرفتار

  • کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    کراچی میں پولیس مقابلہ‘ 3 ڈاکو گرفتار‘ اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے علاقے احسن آباد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے احسن آباد بنگالی موڑ کے قریب پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دواران 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان میں الیاس سولنگی،علی رضا اورساجد پٹھان شامل ہیں جن کے قبضے سے 3 پستول،7موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے احسن آباد میں پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ 5 مئی 2018 کو کراچی میں سائٹ ایریا اور یونیورسٹی روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چندہ جمع کرنے والی رسیدیں برآمد کی تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان فنڈز جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان سے ٹریننگ بھی حاصل کررکھی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • جیکب آباد میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکوعلی نوازناریجو2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    جیکب آباد میں پولیس مقابلہ‘ ڈاکوعلی نوازناریجو2 ساتھیوں سمیت گرفتار

    جیکب آباد : صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں پولیس نے مبینہ مقابلےکے بعد ڈاکو مبین ناریجو کے بھائی علی نواز ناریجو کو زخمی حالت میں دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس کے مطابق تھانہ گڑھی خیروکی حدود میں دادن موڑ پرواردات کی نیت سے بیٹھے ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے سندھ کے بد نام ڈاکو مبین ناریجو کے بھائی علی نواز ناریجو کو زخمی حالت میں دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سےایک جی تھری رائفل دو ٹی ٹی پسٹل اورسو سے زائد گولیاں برآ مد کرلی۔


    اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ ‘2ڈاکوہلاک


    خیال رہے کہ 17 مارچ 2017 کو صوبہ پنجاب کے شہراوکاڑہ میں پولیس کے مبینہ مقابلےمیں دو ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرنٹیئر کور بلوچستان نے شمالی پشین کے علاقے طورے شاہ سے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو تحویل میں لیا تھا جس کے ماسٹر مائنڈ اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔


    لاہورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 5 دہشت گرد ہلاک


    واضح رہےکہ رواں ماہ 1 اکتوبر کو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔