Tag: 3 ڈاکو ہلاک

  • کراچی : کورنگی میں 2 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

    کراچی : کورنگی میں 2 پولیس مقابلے، 3 ڈاکو ہلاک

    کراچی : کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا ، ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 2 پولیس مقابلے ہوئے جس میں 3 ڈاکو ہلاک کردیے گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ویٹا چورنگی اور گودام چورنگی کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3ملزمان مارے گئے، ملزمان سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان برآمد کیا گیا۔

    مزید پڑھیں :کراچی میں پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورنگی زمان ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے3 پستول اور 2 موٹرسائکلیں برآمد کرلی گئیں۔

  • کراچی : گلشن جمال میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو موقع پر ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : گلشن جمال میں پولیس مقابلہ، تین ڈاکو موقع پر ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : راشد منہاس روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس سے سامنا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن جمال میں مبینہ مقابلے کے دوران پولیس نے تین ڈاکو مار گرائے، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس کے بروقت پہنچنے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلی، فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کےساتھ سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کو بھی ڈاکوؤں پرفائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مقابلے کے دوران ایک شہری بھی آگیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر میں ڈکیتی کررہے تھے، پولیس کے پہنچے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلئےہیں، اسلحہ فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا ہے، پولیس مقابلے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

  • قصور میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    قصور میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

    قصور: صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں پولیس کی کارروائی میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق ڈاکو قصور کے علاقےگنڈاسنگ میں واردات کر کے واپس آرہے تھے۔پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئےجن کی شناخت فاروق،حیدر اورصفدر کے نام ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق تینوں ڈاکووں نےچند روز قبل ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

    ڈی پی او علی ناصر کا کہنا تھا کہ تینوں ڈاکووں سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔انہوں نے کہا کہ دیگر3مفرور ڈاکووں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ دم توڑ گئیں

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں تھی۔

    مزید پڑھیں: لاہور میں فائرنگ،سائنس کالج کے پروفیسر جاں بحق

    اس سے قبل رواں ماہ 15 نومبر کوپنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سائنس کالج کے پروفیسر راؤ الطاف کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران صرف پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں فائرنگ اور ڈکیٹی کی مختلف واردات میں 45افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔