Tag: 3 afrad zakhmi

  • کوئٹہ : پولیس کے سامنے 3 افراد پر فائرنگ ، ملزمان باآ سانی فرار

    کوئٹہ : پولیس کے سامنے 3 افراد پر فائرنگ ، ملزمان باآ سانی فرار

    کوئٹہ : منان چوک پر تین افراد کو سرعام چھریاں ماردی گئیں، ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے اور باپ بیٹے کو چھریاں مارتے رہے، پولیس قریب کھڑی تماشاد یکھتی رہی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ منان چوک پرقانون کے رکھوالوں کے سامنے قانون کا خون ہوگیا۔ ضلعی عدالت کے قریب چاقو اور گولیاں چل گئیں۔

    عدالت روڈ پر پرانی دشمنی کی بنا پر کارسوار غنڈوں کے گروپ نے پیشی پرآنے والے باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کردیا۔

    کار سوار ملزمان نے چن چن کر مخالف گروپ کے افراد پر گولیاں چلائیں اور چاقو کے وار کرکے لہو لہان کردیا۔ فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، زخموں سے چور افراد تڑپتے رہے کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔

    پاس ہی کھڑے پولیس اہلکاروں پر بھی بدترین بربریت کا کوئی اثر نہیں ہوا جو خاموش تماشائی بنے قانون پامال ہوتا دیکھتےرہے، ملزمان سرعام غنڈہ گردی کرکے اطمینان سے گاڑی میں بیٹھے اورفرارہوگئے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لے کر موجود اہلکاروں کی معطلی کی ہدایت کردی ہے۔

  • لاہور: نامعلوم افراد نے تین نوجوانوں پر کیمیکل پھینک دیا

    لاہور: نامعلوم افراد نے تین نوجوانوں پر کیمیکل پھینک دیا

    لاہور : نامعلوم افراد نے تین نوجوانوں پر کیمیکل پھینک دیا، تینوں نوجوانوں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ وحدت کالونی رحمان پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار تین افراد پر کیمیکل پھنک کر فرار ہوگئے، تینوں افراد کو سروسز اسپتال منتقل کردیا۔

    وحدت کالنی رحمان پورہ بی بلاک میں 15 سالہ اسامہ ، 16سالہ فرقان اور 19 سالہ حمزہ تینوں مارکیٹ میں کھڑے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سواردو نامعلوم افراد نے تینوں لڑکوں کے چہروں پر کیمکل پھینک دیا، جس کے باعث تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو سروسز اسپتال منتقل کردیا ۔

    ڈاکٹروں کے مطابق فرقان کی حالت تشویشناک ہے جبکہ اسامہ اورحمزہ بھی کیمیکل سے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی، تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی.