Tag: 3 arrest

  • لاہور: خواتین کا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

    لاہور: خواتین کا تین رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ برآمد

    لاہور : پنجاب میں کرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے،لاہور پولیس نے جرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 خواتین کو گرفتار کرلیا، گرفتار شدگان سے اسلحہ،موبائل فون،نقدی اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے ملتان سے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں اسٹریٹ کرائم کا جن بوتل سے باہر آگیا مرد تو مرد خواتین بھی اس میدان میں اپنا لوہا منوانے آگئیں، مردوں کے بعد خواتین گینگ بھی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    لاہور موچی گیٹ پولیس نے نوسرباز خواتین کا تین رکنی گینگ گرفتار کرلیا ریشم، کرن اورجیا لوگوں کو موبائل فون اور نقدی سے محروم کردیتی ہیں۔

    سی ٹی ڈی نے ملتان میں کارروائی کرکے دو دہشت گرد گرفتار کرلئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ملتان میں چور مٹھائی کی دکان کا تالا توڑ کر تین لاکھ کی نقدی لے اڑے۔ فوٹیج میں چہرے واضح ہونے کے باوجود ملزم پکڑے نہ جاسکے۔ اٹک کے نجی بینک میں ڈکیتی پڑگئی۔

    پانچ مسلح ڈاکو عملے کو یرغمال بناکر چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق اورایک دوسراشخص زخمی ہوگیا۔

  • لیہ میں سی ٹی ڈی سےمقابلہ : تین دہشت گردہلاک، تین گرفتار

    لیہ میں سی ٹی ڈی سےمقابلہ : تین دہشت گردہلاک، تین گرفتار

    لیہ : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لیہ میں کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتارکر لیا۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے متعلق اطلاع پر ایک ٹیم نے لیہ ہ کے علاقے چوک اعظم میں چھاپہ مارا۔ ٹیم کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جبکہ ٹیم پر دستی بم بھی پھینکے۔

    سی ٹی ڈی ٹیم نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور تین کو گرفتار کر لیا۔ ہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے.

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بارود ،دھماکہ خیز مواد اور رائفلیں برآمد ہوئی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے تینوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • پنجاب سے تحریک طالبان کے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    پنجاب سے تحریک طالبان کے تین دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

    لاہور : پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دہشت گردوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے اور حساس داروں کی معاونت سے گرفتار کیا گیا۔

    دوران تفتیش دہشت گردوں نے بتایا کہ اُن کا تعلق تحریک طالبان پاکستان الفاروق گروپ سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضہ سے دہشت گردی کے لیے مواد کی تیاری اور خودکش جیکٹس بنانے کے فارمولےاور ایک کمپیوٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

    گرفتار دہشت گردوں کی نشاندہی پر پولیس اور حساس ادارے دوسرے دہشت گردوں تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہوئے۔

    پولیس کے مطابق دوسرےدہشت گردوں کا تعلق استاد اسلم گروپ پنجابی طالبان سے ہے، آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے ڈی پی او ڈی جی خان اور اُن کی ٹیم کی کامیابی کو سراہا ہے۔