Tag: 3 arrested

  • سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

    سنگین جرائم میں مطلوب 3 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

    سی سی ڈی اور انٹرپول نے یو اے ای میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں مطلوب 3 خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور انٹر پول نے متحدہ عرب امارات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کومطلوب تھے، گرفتار ملزمان میں آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین شامل ہیں۔

     ترجمان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی نے انٹر پول سے اشتہاری ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کراوئے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

  • کراچی میں رات گئے پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی میں رات گئے پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں تین ملزمان گرفتار ہوئے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے دو مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کیں، تین ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ 2 آوان بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی جن کے پاس سے 2 آوان بم اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    بعد ازاں پولیس نے کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی اس دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ بھی ہوا، تاہم ملزم زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔

    دوسری جانب پولیس نے ایدھی فاؤنڈیشن کی چوری کی گئی ایمبولینس برآمد کرلی، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لیاری سے ایمبولینس برآمد کی گئی۔

    کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 افراد گرفتار

    ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ایمبولینس گزشتہ روز چوری کی گئی تھی، تاہم تحقیقات کے بعد ملزم کی گرفتار عمل میں آئی اور نشاندہی پر ایمبولینس بھی برآمد ہوگئی۔

    عرفان بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ چوری میں خود ایمبولینس ڈرائیور ہی ملوث تھا، ملزم کی نشاندہی پر لیاری سے ایمبولینس برآمد کی گئی، مزید قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال جون میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

  • کراچی، گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک، تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی، گینگ وار کے دو ملزمان ہلاک، تین ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    کراچی : لیاری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی کے دوران گینگ وار کے دو ملزمان مارے گئے، سائٹ ایریا سے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امن کیلئے قانون نافذ کرنےوالے ادارے متحرک ہیں، لیاری میں رینجرز اور گینگ وار کےکارندوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    مقابلے کے دوران دو ملزمان مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان امجد عرف مرچی اور اقبال عرف کانا قتل،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ ملزمان بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر حملوں کی منصوبہ بند بھی کررہے تھے۔

    ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دوسری جانب کرائم برانچ پولیس کی سائٹ ایریا میں کارروائی کے دوران تین ملزمان کواسلحہ سمیت گرفتار کرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتارملزمان ولایت خان،طارق اورفیصل کا تعلق لیاری گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ سے ہے۔جو اسٹریٹ کرائم سمیت جرائم کی مختلف واردارتوں میں ملوث ہیں۔

  • نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    نومولود بچوں کو اغواء کرنے والاتین رکنی گروہ گرفتار

    بہاولپور : وکٹوریہ اسپتال سے نومولود بچی اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ۔ اغوا کار گینگ کے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے وکٹوریہ اسپتال میں نازیہ سلیم نامی خاتون کے گھر پیدا ہونیوالی نوزائیدہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اغواء کرنیوالی خاتون روبینہ یاسمین، عائشہ اور محمد نوید کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ روبینہ کے پاس سے حساس ادارے کا کارڈ بر آمد ہوا اور بیہوش کرنیوالی ادویات بھی بیگ سے بر آمد کی گئیں۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ملزمان کا گینگ خواتین کو بیہوش کرنے کے بعد بچوں کو اغوا کرتا ہے۔ اسپتال سیکیورٹی نےاگواء کی کوشش ناکام بنا دی۔

  • ملیر میں رینجرز کی کارروائی، کیبل آپریٹر 3 سمیت ملزمان گرفتار

    ملیر میں رینجرز کی کارروائی، کیبل آپریٹر 3 سمیت ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز کی جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع  سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ملیر کالابورڈ کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

    کارروائی میں کیبل آپریٹر عمران عابدی سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کیبل آپریٹر عمران عابدی کو کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔

    رینجرز کی اس کارروائی کے دوران علاقے میں موجود بعض لوگوں نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔