Tag: 3 children died

  • سرجانی ٹاؤن کی ندی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق

    سرجانی ٹاؤن کی ندی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر تین کمسن بچے جاں بحق ہو گئے، ہر مکن کوشش کے باوجود بچوں کی جان نہ بچائی جاسکی۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے افسوسناک واقعہ سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر36 میں پیش آیا۔ ڈوبنے والے بچوں کی لاشیں نکال کر عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک بچے کی شناخت 8سالہ عبدالجبار کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دوسرے بچے کی شناخت کیلئے کارروائی جاری ہے۔

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک بچے کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی، لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

  • زہریلی ٹافیاں کھانے سے تین بہن بھائی پراسرارطورپرہلاک

    زہریلی ٹافیاں کھانے سے تین بہن بھائی پراسرارطورپرہلاک

    لاہور : مناواں میں تین بہن بھائی پر اسرار طور پر زہریلی ٹافیاں کھانے سے دم توڑ گئے ، تینوں کو زہر دےکر قتل کیا یا یہ اتفاقیہ حادثہ ہے، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دیں ہیں۔

    لاہور سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے بابر خان کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے مناواں میں محنت کش عبدالرؤف کے تین بچے طیب ،حسیب اور علیشبہ کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تو انہیں سروسز ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے۔

    بچوں کے ماموں کا کہنا ہے کہ بچوں نے بازار سے ٹافیاں لے کر کھائی تھیں،جس کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی، بچوں کے ماموں کا کہنا تھا کہ گھر والے غم سے نڈھال ہیں وہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔

    دوسری جانب ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کا نوٹس لے لیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ بظاہر زہر خوانی کا واقعہ لگتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ علاقے کی دکانیں سیل کرکے وہاں سے ٹافیوں کے سیمپل لے لیے گئے ہیں، ٹافی میں خرابی کی صورت میں ملوث افراد اور کمپنی کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے واضح کیا کہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانا بہت ضروری ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو نگے۔