Tag: 3 dead

  • بھارت : مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ، تین افراد ہلاک 50 زخمی

    بھارت : مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ، تین افراد ہلاک 50 زخمی

    اوڑیسہ : بھارت کے ایک مندر کے باہر مذہبی تہوار کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیوتاؤں کی مورتیاں لانے والی گاڑی جگن ناتھ مندر سے تقریباً 3 کلومیٹر دور تھی کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی۔

    ایک مقامی انتظامی افسر نے میڈیا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہجوم قابو سے باہر ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد موقع ہر ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد کو اسپتال پہنچا دیا گیا جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت میں اس قسم کے مذہبی تہواروں میں اس طرح کے واقعات معمول کی بات ہیں جن میں زیادہ تر لوگوں کی ہلاکت انتظامی نااہلی اور بھگدڑ مچنے کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

    ایسے مواقعوں پر تنگ مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو جاتے ہیں اور حفاظتی ہدایات کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔

    رواں سال جنوری میں بھی اسی نوعیت کا ایک المناک واقعہ پیش آیا تھا، جب اترپردیش کے شہر پریاگ راج میں ’مہا کمبھ میلہ‘ کے دوران علی الصبح بھگدڑ میں کم از کم 39 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل بھارتی شہر احمد آباد میں ’رتھ یاترا‘ کے دوران 3 ہاتھی بے قابو ہوگئے تھے۔

  • بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، متعدد جاں بحق

    بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، متعدد جاں بحق

    شورکوٹ: پتن روڈ باہوپل کے قریب بس ٹرک سے ٹکرا کر کھائی میں گرگئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق افسوسناک حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    شورکوٹ میں حادثے کا شکار بس لاہور سے لیہ کی طرف جارہی تھی، کہ حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    یاد رہے اس سے قبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان لوئر میں گاڑی کھائی میں گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 3 خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

    مانسہرہ : جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، بچی سمیت 4 خواتین جاں بحق

    حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر لاشیں نکالیں، جن میں 2 خواتین 5 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

  • قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

    خیرپور: گمبٹ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں تصادم کے نتیجے 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اورکار میں خوفناک تصادم ہوا ہے، حادثے میں مرنے والے 3 افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت نیاز محمد کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ حادثے میں جاں بحق ایک خاتون اور بچی کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    قبل ازیں سیالکوٹ کے علاقے کوٹلی لوہاراں میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے تین بچوں کو زہر دیا جس کے نتیجے میں 7 سال کی بیٹی دم توڑ گئی اور دو بیٹوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑے پر خاتون نے بچوں کو زہر پلایا۔

    متاثرہ بچوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں، ملزمہ فرار ہوگئی، دیور کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایک بچے کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے اہلخانہ شدید غم و غصے میں ہیں۔

    بہاولنگر میں 7 ملزم حوالات کی سلاخیں توڑ کر فرار

    پولیس کے مطابق ملزمہ سدرہ محسن فرار ہو چکی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

  • تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2  تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 22 سال کے محمد سعید ولد عرب گل عمر، 18 سالہ ہاشم ولد ہمیش گل اور 25 سال کے اسامہ ولد احمد گل عمر کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کےسامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں  آمنے سامنے سے ٹکراگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کا نام مجتبیٰ ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق درسمند سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sargodha-dumper-accident-hits-motorcycle/

  • امریکا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 ہلاک، متعدد زخمی

    امریکا کی ریاست انڈیانا میں مسلح افراد کی جانب سے کئے گئے حملے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست انڈیانا کے علاقے ایلکھاٹ کی ایک مارکیٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، اس دوران شدید فائرنگ کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ حملہ آور کو بھی مار دیا گیا ہے، واقعے میں 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔

    اس سے قبل افریقی ملک کانگو میں مظاہرین نے ڈی آر سی میں فرانسیسی، امریکی اور روانڈا کے سفارت خانوں پر حملہ کر دیا۔

    مشرقی جمہوری جمہوریہ کانگو (DRC) میں M23 باغی گروپ کے حملے پر کارروائی کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین نے دارالحکومت کنشاسا میں کئی سفارت خانوں پر حملہ کیا ہے۔

    مظاہرین کے ہجوم نے منگل کو فرانس، بیلجیئم، روانڈا، یوگنڈا، کینیا اور امریکہ کے سفارت خانوں پر حملہ کیا اور آگ لگا دی۔ فرانسیسی سفارت خانے سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔

    مظاہرین نے تنازعہ پر بین الاقوامی بے عملی کی مذمت کی اور ان ممالک کے سفارت خانوں کو نشانہ بنایا جن پر وہ روانڈا کے باغی گروپ کی مبینہ حمایت میں ملوث ہونے کا الزام لگاتے ہیں، جس کی کگالی تردید کرتے ہیں۔

    فرانس کے وزیر خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سفارت خانے پر حملہ ”ناقابل قبول”ہے۔ جین نول بیروٹ نے تصدیق کی کہ سفارت خانے کی عمارت میں تھوڑی دیر کے لیے آگ لگی جس پر قابو پالیا گیا۔

    ٹرمپ نے جو کہا وہ کر دکھایا! تارکین وطن کو واپس بھیج دیا

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جن میں سے کچھ نے ٹائر جلائے اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں۔

  • گوگل میپس پر اندھا اعتماد، 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    گوگل میپس پر اندھا اعتماد، 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

    نئی دہلی : گوگل میپ (جی پی ایس )کے بتائے ہوئے رستے پر سفر کرنا مسافروں کو مہنگا پڑگیا، تین کار سوار افراد پل سے گر کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد گوگل میپ (جی پی ایس ) کا استعمال کرتے ہوئے سفر کرتی ہے، تاہم اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنی عقل کا استعمال کرنا بھی ضروری ہے۔

    بھارت میں پیش آنے والے ایک واقعے نے لوگوں کو عجیب شش و پنج میں مبتلا کردیا جس میں کار سوار تین افراد 50 فٹ اونچے پل سے گر کر ہلاک ہوگئے ہلاک شدگان میں دو سگے بھائی بھی تھے۔ بدقسمت کار سوار افراد بریلی سے ضلع بداٶں کے علاقے داتا گنج جا رہے تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علاقہ مکینوں نے پولیس کو حادثے کی اطلاع دی، بعد ازں رام گنگا دریا سے تباہ شدہ ویگن آر کو نکالا گیا، کار میں موجود تینوں افراد جن میں دو بھائی بھی شامل تھے مو قع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق سیلاب کی وجہ سے پل کا اگلا حصہ دریا میں گر گیا تھا، لیکن یہ تبدیلی جی پی ایس میں اپ ڈیٹ نہیں کی گئی۔ نتیجتاً ڈرائیور کو یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ پل غیر محفوظ ہے۔

    متوفیان کے اہلخانہ کے مطابق مذکورہ نوجوان گوگل میپ کی رہنمائی میں سفر کر رہے تھے، جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا۔

    انہوں نے متعلقہ محکمہ کے حکام پر الزام عائد کیا کیونکہ پل کو نامکمل چھوڑ دیا گیا تھا اور علاقے کے اردگرد کوئی حفاظتی رکاوٹیں یا انتباہی نشانات بھی نہیں لگائے گئے تھے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

  • کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات : تین افراد ہلاک

    کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات : تین افراد ہلاک

    کولمبیا : کینیڈا کے برٹش کولمبیا کے لینگلے میں متعدد مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں ایک مشتبہ شخص سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

    رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق لینگلی میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے بےگھر افراد تھے۔ فائرنگ شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی۔

    قبل ازیں پولیس نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن بعد میں کہا گیا کہ مشتبہ شخص کو گولی ماردی گئی ہے اور اس کی موت موقع پر ہی ہوگئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ مقتول مشتبہ اور متاثرین کے درمیان کیا تعلق تھا اور اس واقعہ کو انجام دینے کے پیچھے کیا مقصد تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے شہر لینگلے اور لینگلے ٹاؤن شپ کے کئی علاقوں کو عوام کے لیے بند کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    کینیڈا: مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی

    یاد رہے کہ اس سے قبل کینیڈا میں ایک متعصب شخص نے کلہاڑی سے مسجد میں موجود افراد پر حملہ کردیا، حملے کے باعث متعدد زخمی ہوگئے۔ نمازیوں پر حملے کا واقعہ مسی ساگا میں واقع مسجد میں اس وقت پیش آیا، جب مسلمان فجر کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

  • افغان صوبے ہلمند میں دھماکا، تین افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    افغان صوبے ہلمند میں دھماکا، تین افراد ہلاک، درجنوں زخمی

    کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، صوبہ ہلمند کے لشکر گاہ اسٹیڈیم میں منعقدہ یوم کسان کے حوالے سے تقریب جاری تھی کہ اس دوران دہشت گردوں نے بم حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بم اسٹیڈیم میں نصب تھا جو تقریب کا آغاز ہوتے ہی پھٹ گیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے عینی شاہد نے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد کی ہلاکت اور 10 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں صوبہ ہلمند کے ڈائریکٹوریٹ آف اکنامی کے سربراہ محمد خان نصرت اپنی جان گنوا بیھٹے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان افغانستان نے قبول کی ہے۔

    مزید پڑھیں : افغانستان میں فوجی اڈے کے قریب خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    جنوری میں ہی افغانستان کے صوبے لوگر کے گورنر اور این ڈی ایف کے صوبائی چیف کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں گورنر کی حفاظت پر تعینات 8 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکراتی دور کا سلسلہ بھی جاری ہے، جبکہ طالبان کا وفد افغان اپوزیشن رہنماؤں سے بھی ملاقات کرچکا ہے۔

  • فیصل آباد: خوف ناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: خوف ناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

    فیصل آباد: پنجاب میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ خطرناک حادثہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں پیش آیا، جس کے باعث تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے بھائی والا پھاٹک کے قریب گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے باعث 3 افراد کی اموات ہوئیں۔

    جائے وقوعہ پر ریسکیو اہلکاروں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا، جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری اور ڈرائیور کی ٖغفلت کے باعث پیش آیا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پنجاب کے جنوبی شہر کوٹ مٹھن میں ٹریفک حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے تھے۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ہولناک ٹریفک حادثے نے 2 دو افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

    کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں دو سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور اور خوشاب میں ہولناک ٹریفک حادثات نے 2 سالہ بچی سمیت تین افراد کی جانیں لے لیں، جبکہ 9 زخمی ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں کار اور ڈمپر میں ٹکر ہوئی، اس حادثے میں 2 سال کی بچی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

    دوسری جانب لاہور میں سندر کے علاقے میں ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے ضلع خوشاب میں بھی ایک خطرناک ٹریفک حادثے نے ایک شخص کی جان لے لی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق خوشاب کے علاقے واپڈا کالونی کے قریب ٹرک اور کار میں ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔