Tag: 3 dead

  • آزاد کشمیر: مسافر بس پہاڑ سے نیچے جاگری، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    آزاد کشمیر: مسافر بس پہاڑ سے نیچے جاگری، 3 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    مظفرآباد: آزاد کشمیر میں مسافر بس پہاڑ سے نیچے گرگئی جس کے باعث 3 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ضلع کوٹلی کے علاقے ساردہ میں پیش آیا جہاں مسافر بس اچانک پہاڑ سے نیچے جاگری، حادثے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 7 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو ٹیموں کو کام میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اطلاع ملتے ہی عملے کے اہلکاروں نے ہر ممکن اقدامات کیے۔

    فیصل آباد میں بس حادثہ‘4افراد جاں بحق

    قبل ازیں رواں سال جون میں میر پور آزاد کشمیر میں مسافر گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کے مطابق گاڑی میں 18 افراد سوار تھے۔

    خیال رہے کہ اگست 2016 میں بھی ایک افوس ناک حادثہ پیش آیا تھا، آزاد کشمیر میں ڈڈیال سے میرپور آنے والی مسافر بس بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی تھی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے تھے۔

  • فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 3 پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے 3 پاکستانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    ریاض: فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے تین پاکستانی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثہ سعودی شہر مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا جس کے باعث تین پاکستانیوں کی ہلاکتیں ہوئیں اور ایک شدید زخمی ہے۔

    خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ٹیکسی کو حادثہ مکہ سے مدینہ جاتے ہوئے پیش آیا، جاں بحق افراد فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔

    جاں بحق علی اور عمران کا تعلق کراچی جبکہ رضوان میمن سکھر کا رہائشی تھا، شدید زخمی نوجوان سلمان میمن مکہ کی اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    سعودی عرب : ٹریفک حادثہ، 2 پاکستانی جاں بحق

    حادثے میں جاں بحق ہونے والے رضوان کے بھائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانہ کوئی تعاون نہیں کررہا، پہلے ہمیں بتایا گیا سعودی پولیس نے پاکستانی نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے۔

    بھائی رضوان کا کہنا تھا کہ بعد میں خبر ملی کہ تینوں نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے، حادثہ جمعہ کو پیش آیا، آج زخمی شخص نے ہوش میں آنے پر فون کرکے کے تفصیلات بتائیں، علی، عمران اور رضوان کی میتیں سعودی اسپتال میں ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں القسیم مدینہ روڈ پر ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں عمرے پر گئے 4 پاکستانی زائرین جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • بہاولنگر: دریائے ستلج میں 5 بچیاں ڈوب گئیں، تین جاں بحق

    بہاولنگر: دریائے ستلج میں 5 بچیاں ڈوب گئیں، تین جاں بحق

    منچن آباد: پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں دریائے ستلج پر پکنک کے دوران نہاتے ہوئے پانچ پچیاں ڈوب گئیں، واقعے میں دو سگی بہنوں سمیت 3 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے علاقے منچن آباد میں دریائے ستلج میں نہاتے ہوئے تین بچیاں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ دو کو بچالیا گیا۔

    منچن آباد میں دریائے ستلج پر پکنک کے دوران نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں دو سگی بہنیں شامل ہیں جبکہ دو کو بچالیا گیا ہے۔

    دریائے شکوپی میں دو سعودی طلباء ڈوب کر جاں بحق

    ڈوب کر جاں بحق ہونے والی ایک بچی کی لاش نکال لی گئی ہے تاہم مزید دو بچیوں کی تلاش جاری ہے۔

    خیال رہے کہ مارچ 2016 میں بھی دریائے ستلج میں دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

    دریائے ستلج کے نواحی علاقے کا رہائشی عبدالرحمن دریائے ستلج میں نہا رہا تھا کہ گہرے پانی میں جانے کی وجہ سے ڈوب گیا جسے بچانے کیلئے جمیل نے دریا میں چھلانگ لگا دی اور خود بھی گہر ے پانی میں پھنس گیا۔

    بعد ازاں اس واقعے میں دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

  • جرمنی: رہائشی عمارت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

    جرمنی: رہائشی عمارت میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

    برلن: جرمنی کے شہر برمن کی ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک بھی سنی گئی، دھماکے کے بعد عمارت کا ملبہ پچاس میٹر دوری تک پھیل گیا۔

    جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے، دھماکے کے بعد عمارت سے 41 سالہ خاتون اور اس کے 7سالہ بیٹے جبکہ ان کے پڑوس کے مکان سے ایک 70 سالہ عورت کی بھی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

    جرمنی کے شمال مغربی شہر برمن کی رہائشی عمارت میں دھماکہ صبح سویرے ہوا بعد ازاں امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور عمارت میں موجود دیگر لوگوں کو ریسکیو کیا جبکہ ہلاک ہونے والوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔


    جرمنی میں فٹبال ٹیم کی بس میں دھماکہ، ایک زخمی


    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت بر ی طرح متاثر ہوئی اور ملبہ 50 میٹر کی دوری تک پھیل گیا تاہم اب تک اس دھماکے کی اصل و جہ نہیں بتائی گئی۔

    دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے دھماکہ گھر میں گیس کے اخراج کے باعث ہوا ہوا تاہم تحقیقات جاری ہے جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں عمارت کا اندونی حصہ مکمل طور پر جل کر خاک ہوگیا۔


    جرمنی میں مسجد اور بین الاقوامی کانفرنس سینٹر کے باہر دھماکہ


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جرمنی کے  شہر ووپرٹل کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں اسپتال حکام نے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جرمنی: کار سوار نے شہریوں پر گاڑی چڑھا کر خود کشی کرلی

    جرمنی: کار سوار نے شہریوں پر گاڑی چڑھا کر خود کشی کرلی

    برلن: جرمن شہر موئنسٹر میں ایک شخص نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے اوپن ایئر ریستوران میں بیٹھے شہریوں کو کچل دیا جس کے باعث تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈرائیور نے بعد ازاں خود کو گولی مار لی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے مغربی حصّے میں واقع شہر موئنسٹر میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے سڑک کنارے واقع اوپن ایئرریستوران میں بیٹھے شہریوں کو روند دیا۔

    واقعے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کارسوار نے بعد ازاں فوراً ہی خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا اوراسی علاقے کا رہائشی تھا۔ زخمی ہونے والے افراد میں سے 6 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کا خیال تھا کہ موئنسٹر میں پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ مبینہ دہشت گردی ہے، تاہم ابھی تک اس خبر کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

    جرمن پولیس نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ مذکورہ واقعہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا۔ حکام نے کار سوار کے کسی دہشت گرد تنطیم سے وابستہ ہونے کی بھی تردید کی ہے۔

    جرمن چانسلراینجیلا میرکل کی ترجمان کا کہنا تھا کہ موئنسٹر کےعلاقے میں پیش آنے والے ہولناک کارحادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پررنج اورافسوس ہے، ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • خیبرپختونخواہ: طوفانی بارشوں اورژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج

    خیبرپختونخواہ: طوفانی بارشوں اورژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج

    پشاور : خیبرپختونخواہ میں رات بھر ہونے والی طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے نظامِ زندگی کو مفلوج کردیا ہے، بارشوں نے تین افراد کی جان لے لی۔

    خیبرپخونخواہ کا نظام زندگی مفلوج کرگئیں، رات ڈھائی گھنٹے کی دھواں دار بارش اور ژالہ باری نے کئی زندگیوں کا چراغ گل کرگئیں، پشاور اور گردونواح کے علاقوں میں تباہی مچادی، بجلی اور ٹیلیفون لائنوں کا نظام درھم برھم ہوگیا، سڑکوں پر چار سے پانچ فٹ تک پانی کھڑا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رات اکتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صوابی مردان اور چارسدہ میں بائیس سے زائد مکانات کی چھتیں گرگئیں، مجموعی طور پر دس افراد زخمی جبکہ تین افراد ہلاک ہوئے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں میں پشاور ، مالاکنڈ ، ہزارہ اور ڈی آئی خان میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ ملک بھر کے میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

  • کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ: فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ : سخت سیکورٹی کے باوجود دہشت گردی نہ رک رسکی، آج صبح جوائنٹ روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت تین افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    کوئٹہ میں دہشتگرد پھر سرگرم ہیں، صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردوں نے جوائنٹ روڈ پاسپورٹ آفس کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔

    جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے بلدیہ پلازہ پر ایف سی اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر چھاپے کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، کوئٹہ میں گزشتہ روز باچا خان روڈ پر دھماکے اور فائرنگ سے ایک شخص جاں تین زخمی ہوئے تھے۔

  • حافظ آباد: رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 3زخمی

    حافظ آباد: رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق، 3زخمی

    حافظ آباد: گجرانوالہ روڈ پر رکشے اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھڑی شاہ رحمان سے واپس جاتے ہوئے موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم ہوگیا۔ مبینہ طور پر رکشے میں ہیڈ لائٹ نہ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔

    تصادم کے بعد دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چار کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

    زخمیوں میں گجرانوالہ کے رہائشی شعبان، عامر اور محبوب شامل ہیں۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ کے واقعات، 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں بہادرآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اڑتیس سالہ سید حسین شاہ نامی شخص جاں بحق ہوا ، ہاکس بے اور میوہ شاہ قبرستان کے قریب بھی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے قانونی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    دونوں مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی، رات گئے ملیر جمعہ گوٹھ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے واقعات، پولیس اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے، رینجرز سے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بائیس ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا، پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے فرید کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار راشد اقبال کو قتل کردیا، مقتول اہلکار شعبہ انویسٹگیشن میں کام کررہا تھا، نیوکراچی پانچ نمبر میں بھی فائرنگ سے شہزاد نامی شخص جان سے گیا۔

    فرنٹئیر کالونی میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے نو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور کریکر حملوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں، چنیسر گوٹھ میں رینجرز سے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو تعلق منیشات فروش اشوک گروہ سے ہے۔

    رنچھوڑ لائن اور سرجانی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا ٹارگٹ کلر بھی شامل ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    خواجہ اجمیر نگری پولیس نے کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے، رینجرز نے بھی لیاقت آباد میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔