Tag: 3 giraftar

  • بلوچستان: کالعدم تنظیم کے تین شرپسند گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان: کالعدم تنظیم کے تین شرپسند گرفتار،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع بولان میں حساس اداروں اور فرنٹیئر کورکی مشترکہ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین اہم شرپسند گرفتار کرلئے گئے فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں حساس اداروں اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کی پناہ گاہ پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظم سے تعلق رکھنے والے تین اہم کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    جن کے قبضے سے 45تیار بم،65خودکار بندوقیں ،50ری پیٹرزاور مختلف بورز کے 30ہزار راؤنڈز برآمد کرلئے۔

    ایک اور کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں شیخ زید ہسپتال کے قریب سے پولیس نے دو مشتبہ موٹرسائیکل سواروں کو حراست میں لے کر ان سے دستی بم ،پسٹل اور واکی ٹاکی سیٹ برآمد کرلیا۔

    گرفتار شرپسندوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات  کے مطابق زمان ٹاون میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ ٹارگٹ کلرز قیصر عرف لالو کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ سعود آباد کے علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل بھتہ خوری اور بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم خالد عرف بادام کو گرفتار کرلیا۔

    سعید آباد کے علاقے میں پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران گیارہ افراد کے قتل میں ملوث ملزم فیصل انصاری کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دسی بم برآمد کرلیا ۔

  • طاہر پلازہ: چھ افراد کوزندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار

    طاہر پلازہ: چھ افراد کوزندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے طاہر پلازہ میں وکیل سمیت چھ افراد کوزندہ جلانے کے تین ملزم گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں سابق یوسی ناظم بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق طاہر پلازہ میں چھ افراد کو کیمیکل چھڑک کر زندہ جلانے والے تین ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔  ترجمان رینجرز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران واردات میں ملوث ملزم ،محمدعلی عرف درندہ،سابق یوسی ناظم لائنز ایریا نعیم اورشمس کو گرفتارکیا گیا.

    واضح رہے کہ نو اپریل دو ہزار آٹھ کو سٹی کورٹ کے قریب طاہر پلازہ میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی۔ جس میں وکیل سمیت چھ افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے،.

    مذکورہ واقعے میں حملہ آوروں نے سٹی کورٹ کے اطراف کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی اور فائرنگ کی جس سے کئی وکلا زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • جہلم :پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ،آٹھ کارکن زخمی،تین ملزمان گرفتار

    جہلم :پی ٹی آئی ریلی پرفائرنگ،آٹھ کارکن زخمی،تین ملزمان گرفتار

    جہلم :پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی ریلی پر فائرنگ سے آٹھ کارکن زخمی ہوگئے،تین کی حالت تشویشناک ہے،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ریلی پر فائرنگ کی نوٹس لے لیا ہے اورانہوں نے انتظامیہ سے فوری رپورٹ کرلی ہےجبکہ دیگرسیاسی قائدین نے بھی ریلی  کےشرکاء پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے آئی ئی جی پولیس اور ڈی پی او جہلم کو تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والی ریلی پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ،جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور طاہر القادری نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

    علاوہ ازیں پولیس نے تحریک انصاف کی ریلی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، دریں اثناء پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ فائرنگ مسلم لیگ کے رہنماندیم خالد نے کرائی  ہے۔

    جس کے جواب میں ندیم  خالد کا کہنا تھا کہ پہلے پی ٹی آئی والوں نے فائرنگ کی جس کے دفاع میں فائرنگ کی گئی،اس کے علاوہ نواز لیگ کے ترجمان زعیم قادری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فائرنگ دونو جانب سے کی گئی ہے۔

      یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں صرف تحریکِ انصاف کے آٹھ کارکنان زخمی ہوئے جبکہ نواز لیگ کا کوئی کارکن زخمی نہیں ہوا

  • راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

    راولپنڈی: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام،تین دہشت گرد گرفتار

       راولپنڈی میں یوم آزادی کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ راولپنڈی میں ریلوے اسٹیشن پرلاہور جانے والی ریل کار پر چھاپہ مار کر تین دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔یوم آزادی کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔راولپنڈی میں چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر لاہور جانے والی کار ٹرین پر سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق، دہشت گردوں کے قبضہ سے خود کش جیکٹس،دستی بم ،خود کار آتشیں اسلحہ اور دہشتگردی سے متعلق دیگر آلات برآمد ہوئے ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے گرفتاردہشت گردوں کے مزید ساتھی راولپنڈی میں روپوش ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کی گرفتار ی کے بعد لاہور ،راولپنڈی سمیت ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز پرسیکیورٹی کے انتظامات سخت کردئیے گئے ہیں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان:قاری اکرام فرار، تین ملزمان گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان:قاری اکرام فرار، تین ملزمان گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: روحانی پیشوافقیر جمشید پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اکرام پولیس کارروائی کے دوران بچ نکلا،پولیس نے پناہ دینے والےتین ملزمان کو حراست میں لے کرخودکش جیکٹس اوردستی بم برآمد کرلیے،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی قیادت میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے فقیر جمشید پر حملے کے ماسٹر مائنڈقاری اکرام کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

    کارروائی کے دوران دوسری جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی فائرنگ کے تبادلے کے دوران قاری اکرام ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس نے قاری اکرام کو پناہ دینے والے تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ٹھکانے کو تباہ کردیا ۔

    پولیس نے دو خودکش جیکٹس،چھ کلو بارودی مواد، اکیاون دستی بم اور بم بنانے کا سامان قبضے میں لے لیا۔روحانی پیشوا فقیر جمشید چند روز قبل بم حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق مفرور دہشت گرد قاری اکرام حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

  • جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کےدھماکہ خیز مواد کے اک سو بیس ڈبے برآمد کر لئے۔ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کو سپرہائی وے سے گرفتار کر کے دھماکہ خیز کیمیکل کے ایک سو بیس ڈبے برآمد کئے گئے ہیں ۔

    گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کے نام نوید سواتی، اشفاق، اور تصور ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،ملزمان کے قبضے سے ایک ٹرک بھی برآمد کیا گیا ہے جو کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے نوری آباد سے چھینا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے اہم مرکز حیدرآباد سائٹ میں واقع گودام کو بھی چھاپہ مار کر اس پر پہرہ بٹھا دیا ہے۔