Tag: 3 Idiots

  • تصاویر: تھری ایڈیٹس کا ’ملی لیٹر اب حقیقت میں سینٹی میٹر بن چکا ہے‘

    تصاویر: تھری ایڈیٹس کا ’ملی لیٹر اب حقیقت میں سینٹی میٹر بن چکا ہے‘

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں ’ملی لیٹر‘ کا کردار نبھانے والے فنکار کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

    سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی تھے جسے ودھو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے۔

    تھری ایڈیٹس عامر خان کے کردار رینچو اور ان کے بہترین دوستوں فرحان (آر مدھون) اور راجو (شرمن جوشی) کے گرد گھومتی ہے۔ کرینہ کپور خان، بومن ایرانی، اومی ویدیا، مونا سنگھ، اور دیگر اہم کردار اس فلم میں شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rahul Kumar (@isthis_rahul)

    فلم میں تین دوستوں کی زندگی اور ان کے جذبات کو بڑے اچھے انداز میں دکھایا گیا جبکہ ایجوکیشن سسٹم میں اسٹوڈنٹس کے اوپر موجود پریشر کو بھی بیان کیا گیا۔

    جہاں فلم میں بڑے سپر اسٹارز کی اداکاری کو فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا وہیں ’ملی لیٹر‘ نامی کا کردار نبھانے والے کم عمر اداکار کو بھی تھری ایڈیٹس کے فینز کو یقیناً یاد ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rahul Kumar (@isthis_rahul)

    کالج کے ہاسٹل میں مقیم طالبعلموں کے کام کرنے والے  کا کردار ’ملی لیٹر‘ نے نبھایا تھا جسکے فلم میں سین کم ضرور تھے لیکن کردار کو فلم بین بھولے نہ بھلا پائے تاہم اب کئی سالوں بعد ملی لیٹر کا کردار ادا کرنے والے اداکار راہول کمار نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہے۔

    راہول کمار اب بھی اداکاری سے وابستہ ہیں، انسٹاگرام پر 16 ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والے  راہول کمار بالی ووڈ اسٹارز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rahul Kumar (@isthis_rahul)

    فلم میں ایک  سین شامل کیا گیا تھا جب فرحان (آر مادھون) اور راجو (شرمن جوشی) کچھ سال بعد رینچو(عامر خان) سے ملتے ہیں تو ان کے ساتھ ایک نوجوان لڑکا نظر آتا ہے اور وہ لڑکا کہتا ہے کہ ’مجھے پہچانا، کیسے  پہچانو گے، ملی لیٹر اب سینٹی میٹر جو بن چکا ہے‘۔

    اب راہول کمار کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد صارفین یہی کہہ رہیں ہیں کہ ملی لیٹر اب حقیقت میں سینٹی میٹر بن گیا ہے۔

  • فلم سنجو سمیت دیگر کامیاب فلمیں‌ بنانے والے راج کمار ہیرانی پر ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

    فلم سنجو سمیت دیگر کامیاب فلمیں‌ بنانے والے راج کمار ہیرانی پر ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راج کمار ہیرانی پر اُن کی ساتھی نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلم سنجو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کے طور پر امور سرانجام دینے والی خاتون نے کاسٹ کو بذریعہ ای میل مطلع کیا کہ انہیں ہیرانی نے ہراساں کیا۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ہیرانی نے نازیبا کلمات ادا کیے اور ان کے ساتھ کچھ عجیب برتاؤ بھی کیا۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں جنسی ہراسانی (می ٹو مہم) کے خلاف گزشتہ برس اکتوبر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوئیں تھیں جس کی زر میں اداکار اور ہدایت کار آئے تھے۔

    اداکار نانا پاٹیکر، آلوک ناتھ اور موسیقار انو ملک سمیت بھارتی صحافیوں اور سیاستدانوں پر بھی خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے جبکہ بھارتی گلوکار میکا سنگھ کو ہراساں کرنے کے الزام میں دبئی میں ایک روز حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: راج کمار ہیرانی کی ’’سنجو‘‘ کے سامنے باکس آف ریکارڈز پاش پاش ہوگئے

    علاوہ ازیں بالی ووڈ فلم ساز ساجد خان، سبھاش گائے اور وکاس بہل پر بھی خواتین اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جس کی وجہ سے انڈسٹری میں ایک بھونچال بھی آیا۔

    مسٹر پرفیکٹ نے می ٹو کی زد میں آنے والے افراد کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دیگر لوگوں کو بھی مشورہ دیا تھا کہ جب تک ملزم کلیئر نہیں ہوجاتا اس سے رابطہ منقطع کردیا جائے۔

    بالی ووڈ ہدایت کار سبھاش گھائے پر الزامات لگانے والی خواتین نے عدالت میں مقدمہ لڑنے سے معذرت کی جبکہ ساجد خان کو فلم کے ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش بھی ہونا پڑا۔

    قبل ازیں جن خواتین نے جنسی ہراساں کرنے کے واقعات کا تذکرہ کیا وہ پرانے تھے البتہ یہ پہلی بار ہے کہ فلم کی ریلیز کے چند ماہ بعد ہی کسی ڈائریکٹر پر الزام عائد کیا گیا۔

    بھارتی میڈیا نے خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے جنسی ہراساں کرنے سے متعلق ٹیم کے دیگر ممبران کو نومبر 2018 میں ہی بذریعہ ای میل مطلع کردیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: سنجو نے عامر خان اور سلمان کی کامیاب فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

    رپورٹ کے مطابق خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے پروڈیوسر ونود چوپڑا اور اُن کی صحافی اہلیہ ، فلم ڈائریکٹر انوپم چوپڑا، سنجو کے اسکرپٹ رائٹر ابھیجیت جوچی اور اُن کی اہلیہ کو نومبر میں ہی ای میل کردی تھی۔

    خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں سنجو کی شوٹنگ کے دوران 2 مواقعوں پر راج کمار ہیرانی نے ہراساں کیا جس کی وجہ سے انہیں شدید صدمہ بھی پہنچا اور وہ کئی عرصے تک مایوس بھی رہیں۔

    سنجو کے پروڈیوسر، اہلیہ، اسکرپٹ رائٹر اور انوپم چوپڑا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل کی تصدیق بھی کی البتہ کسی نے بھی اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

    بالی ووڈ کی کامیاب فلمیں دینے والے ہدایت کار نے اپنے اوپر عائد ہونے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔ ہیرانی نے مذکورہ خاتون کو ہتک عزت کا نوٹس بھی ارسال کیا۔

    اسے بھی پڑھیں: جنسی ہراساں کرنے کا الزام، ساجد خان پر ایک سال کی پابندی

    مزید پڑھیں: جنسی ہراساں کرنے والوں‌ کا بائیکاٹ‌ کیا جائے، عامر خان کا مشورہ

    یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں 2003 سے بطور ڈائریکٹر کیریئر کا آغاز کیا اور انہوں نے پہلی فلم ’منّا بھائی ایم بی بی ایس‘ بنائی جس بہت زیادہ کامیاب رہی۔

    بعد ازاں انہوں نے تھری ایڈیٹس، پی کے اور سنجو جیسی بلاک بسٹر فلموں میں بھی ہدایت کاری کی اور چند ہی کامیاب فلمیں بنا کر متعدد ایوارڈز وصول کیے، اُن کا شمار انڈسٹری کے کامیاب ترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے۔

  • بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل پر کام شروع، عامر خان کا کردار کون نبھائے گا؟

    بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل پر کام شروع، عامر خان کا کردار کون نبھائے گا؟

    ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم تھری ایڈیٹس کے سیکوئیل پر کام شروع ہوگیا، فلم کی ریلیز آیندہ دو برس میں متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہندوستانی انڈسٹری کے ممتاز ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے تھری ایڈیٹس کے اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا ہے، البتہ کاسٹ کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

    یاد رہے کہ تھری ایڈیٹس میں عامر خان، مادھون، شرمن جوشی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، اسکریٹ اور ہدایت کاری کے فرائض راج کمار ہیرانی نے نبھائے، جب کہ فلم کو ونو ونود چوپڑا نے پروڈیوس کیا۔

    گو اس فلم کو ریلیز ہوئے ایک دہائی گزر چکی ہے، مگر اس کی دیوانگی اب بھی قائم ہے اور اس کے کردار اور کہانی آج بھی شایقین میں بہت مقبول ہے، جس کے پیش نظر اس کے سیکوئیل کا ڈول ڈالا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تھری ایڈیٹس اپنے زمانے کی بلاک بسٹر فلم تھی، یہ پہلی فلم تھی، جس نے 200 کروڑ کا جادوئی ہندسہ عبور کیا۔ یہ ریکارڈ کئی برس شاہ رخ خان کی چنائی ایکسپریس نے توڑا۔

    یہ امر بھی دل چسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ تھری ایڈیٹس میں عامر خان کا رول پہلے شاہ رخ خان ہی کو آفر کیا گیا تھا۔

    تھری ایڈیٹس نے چینی باکس آف پر بھی حیران کن کامیابی حاصل کی اور عامر خان کو چین میں ہر دل عزیز اسٹار بنا دیا۔

    یاد رہے کہ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں تیار ہونے والی فلم ’’سنجو‘‘ جولائی کے آخر میں ریلیز ہوگی، جس میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار نبھا رہے ہیں۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ فلم زبرست بزنس کرے گی۔


    عامر خان “ٹھگز آف ہندوستان” میں‌ ایک بے ایمان شخص کا کردار نبھائیں‌ گے