Tag: 3 kashmiri killed

  • بڈگام میں  بھارتی فوج نے3کشمیریوں کو شہید کردیا

    بڈگام میں بھارتی فوج نے3کشمیریوں کو شہید کردیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے، بڈگام میں بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے تین کشمیریوں کو شہید کردیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی کے لئے کشمیریوں کیجانب سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں کیخلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے۔

    سرچ آپریشن کے بہانے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا، مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہے، مختلف علاقوں میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج جاری ہے، بھارتی مظالم کے خلاف اور شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے حریت رہنماؤں کی اپیل پر کل مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔

    یاد رہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں نوجوان حریت لیڈر برہان وانی کی برسی کے روز سے نئے سرے شروع ہونے والی بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔ گذشتہ روز نوگام کے علاقے میں بھارتی فوج نے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

    بھارتی فوج نے سری نگر کے پنتھا چوک پر مظاہرین پر آنسو گیس کی بدترین شیلنگ کی جس سے دو خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے بھارتی تشدد کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک افراد نے جموں سری نگر ہائی وے بند کر دی تھی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • تین نہتے کشمیریوں کا قتل، 6بھارتی فوجیوں کوعمر قید کی سزا

    تین نہتے کشمیریوں کا قتل، 6بھارتی فوجیوں کوعمر قید کی سزا

    کشمیر : بھارتی فوج کے جھوٹ کا پول کھل گیا، تین نہتے کشمیریوں کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے پر چھ بھارتی فوجیوں کوعمر قید کی سزا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دوہزار بارہ میں بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو سرحد کے قریب لے جاکر گولی مار دی تھی اور ان پر پاکستان سے تعلق کا الزام عائد کردیا تھا، واقعے کی تفتیش کے بعد بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی پر سے پردہ ہٹ گیا تھا۔

    بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی فوجی عدالت نے واقعے میں ملوث چھ فوجیوں کو عمر قید کی سزا سنادی، جن میں کرنل دنیش پٹھانیہ، کیپٹن اُپیندرا، حوالدار دویندرا کمار، لانس نائیک لکھمی، لانس نائیک ارون کمار اور دیگر شامل ہیں جبکہ اس واقعے میں ملوث 6 افراد کے کورٹ مارشل کا حکم بھی جاری کردیا ہے

    یاد رہے کہ بھارتی فورسز بارہ مولا کے رہائشی تینوں کشمیریوں شہزاد احمد ، ریاض احمد اور محمد شفییع کو قُلی کی نوکری اور اچھی تنخواہ کا لالچ دے کر مچھل سیکٹر میں سونا پانڈی پوسٹ پر لائے، تینوں خوش تھے کہ پیٹ کی آگ بجھنے کا انتظام ہو گیا لیکن بھارتی فوج نے ان تینوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا اور الزام لگایا کہ مرنے والے پاکستانی درانداز تھے، جنہیں مقابلے میں مار دیا گیا۔

    ہلاک ملزمان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ورثاء اور لواحقین نے اس پر شدید احتجاج کیا، ان کا مؤقف تھا کہ تینوں افراد عام شہری تھے اور ان کا عسکریت پسندوں سے کسی قسم کا تعلق نہیں تھا۔