Tag: 3 killed

  • وہاڑی : تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    وہاڑی : تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    وہاڑی: لڈن روڈ پر بستی شی مار کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ۔

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے علاقے لڈن روڈ پر بستی شی مار کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر سے خاتون سمیت 3افرادجاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    زرائع کے مطابق لڈن سے وہاڑی آنے والی تیز رفتار کار سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکرانے کے بعد بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی، جس سے 11 ہزار کے وی بجلی کی تار بھی ان پر آن گری، جس کے نتیجے میں ایک عورت سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جس نے زخمیو ں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

  • حیدرآباد: جامشورو فلٹر پلانٹ کے قریب پولیس مقابلہ،3 ڈاکو مارے گئے

    حیدرآباد: جامشورو فلٹر پلانٹ کے قریب پولیس مقابلہ،3 ڈاکو مارے گئے

    حیدرآباد : جامشوروفلٹرپلانٹ کےقریب پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے،اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی گئی۔

    حیدرآباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر جامشورو فلٹر پلانٹ کے قریب چھاپہ مارا، جہاں ڈاکوؤں نے پولیس سے سامنا ہونے پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت منیرلاشاری، منظور لاشاری اور اختر سومرو کے نام سے ہوئی، ہلاک ملزمان چالیس سے زائد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے جبکہ اسلحہ اور مسروقہ گاڑی برآمد کرلی گئی ہے۔

    کاروائی کے بعد لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔

  • کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مزدور جاں بحق

    کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکےتین مزدوقتل کر دئیے۔

     پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سرکی روڈ پر سہ پہرکے وقت نامعلوم مسلح افراد نے ویلڈنگ کی دکان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

    فائرنگ کا نشانہ دکان میں کام کرنے والے تین مزدور تھے جو گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

     زخمیوں میں ایک موقع پر ہی جبکہ دو اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں چل بسے، لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق تینوں مقتولوں کے سینے اور سروں پر گولیاں لگی ہیں۔

  • کوئٹہ :فائرنگ کے مختلف واقعات،  3افراد جاں بحق

    کوئٹہ :فائرنگ کے مختلف واقعات، 3افراد جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے منو جان روڈ پر مسلح افراد نے حجام کی دکان پر اندھادھند فائرنگ کردی، جس سے دونوں افراد موقع پر دم توڑ گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

    لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے, قتل ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا۔

    دوسرا واقع مشرقی بائی پاس کے علاقے میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا اور شہباز ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعات کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔

    دوسری جانب پشتون آباداور سیٹلائٹ ٹاؤن میں میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دو سو سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔