Tag: 3 MQM worker

  • الطاف حسین نے ایک بارپھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا

    الطاف حسین نے ایک بارپھر پارٹی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا

    لندن: الطاف حسین نے ایک بار پھرمتحدہ قومی موومنٹ کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کر دیا، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرِ خواجہ آصف بیان سے اقلیتی صوبوں کےمہاجروں کی توہین ہوئی ہے۔

    الطاف حُسین ایک بار پھر پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھاکہ خواجہ آصف نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ اصل میں مہاجر وہ ہیں، جنہوں نے جالندھر اور لدھیانا سے ہجرت کی۔

    الطاف حسین نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت بیس لاکھ افراد نے پاکستان ہجرت کی، جس میں مشرقی پنجاب کے علاوہ ، یوپی ، سی پی ، بہار ، حیدر آباد دکن ، علی گڑھ ، لکھنؤ، آگرہ کے افراد بھی شامل ہیں۔

    خواجہ آصف کے بیان نے مسلم اقلیتی صوبوں کے مسلمانوں کی قربانیوں پر خط تنسیخ کھینچ دیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ ہمارا مذاق اڑایا گیا۔ اور اسمبلی تماشائی بنی رہی سینتیس سال جدوجہد کرکے مسلم اقلیتی صوبوں سے ہجرت کرنے والوں کو متحد کرنے کی کوشش کی مگر اب بہت ہو چکا ،میں اب قیادت نہیں کر سکتا

  • کراچی: ایم کیوایم کے گرفتار 3کارکن 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی: ایم کیوایم کے گرفتار 3کارکن 90روز کیلئے رینجرز کے حوالے

    کراچی: ایم کیوایم کے تین گرفتار کارکنوں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، تینوں کارکنوں کو نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

    کراچی کے علاقے گلشن معمار سے حراست میں لئے گئے ایم کیوایم کے تین کارکنوں کو رینجرز نے انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا، ملزمان کو رینجرز نے سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا اور ملزمان کی شناخت چھپانے کیلئے ان کے چہروں پر کپڑا ڈالا گیا۔

    ملزمان کی جانب سے عدالت میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمان کے خلاف فل شواہد موجود ہیں، عدالت ملزم سے تفتیش کرنے کیلئے نوے روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیں، جس پر عدالت نے رینجرز کے وکیل کی استدعا منظور کرلی۔

    تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت ایم کیو ایم کے تین کارکنوں کو نوے روز کی نظربندی کے تحت رینجرز کی تحویل میں دیدیا ہے۔

    کاشف ، زکریا اور نواز کو چوبیس ستمبر کو رینجرز نے شک کی بنیاد پر گلشن معمار کے علاقے میں سیاسی جماعت کے دفتر سے تیئس ساتھیوں کے  ہمراہ گرفتار کیا تھا۔

    دوسری جانب رینجرز نے ایم کیوایم کے  تیئس میں سے پندرہ افراد کو رہا کیا جاچکا ہے۔ جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ نے حکام کی جانب سے دیگر کارکنوں کی رہائی کی یقین دہائی کے بعد شہر سے دھرنے ختم کردیئے تھے ۔

    ایم کیو ایم کے رہنماء اور صوبائی وزیر فیصل سبزواری نے وزیرِاعلی ہاوس اور اہم شاہراہوں پر دھرنے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے باقی کارکن بھی جلد ہمارے درمیان ہوں گے،  فیصل سبزواری نےکہا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن کی حمایت کرتے ہیں تاہم آپریشن کے نام پر ظلم اور جبر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔