Tag: 3 mulziman giraftar

  • پارکس میں بم کی افواہ پھییلانے والے تین افراد گرفتار

    پارکس میں بم کی افواہ پھییلانے والے تین افراد گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے تین پارکس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔  افواہ احتجاج ختم کرانے کےلئے پھیلائی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز کراچی کے تین پارکس میں ہل چل مچ گئی۔ ہرشخص جان بچانے کےلئےبھاگ کھڑا ہوا۔

    نیوکراچی کے ان تین پارکس میں بم کی اطلاع تھی ، لیکن یہ اطلاع جھوٹی تھی اورجان بوجھ کر پھیلائی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق بم کی جھوٹی اطلاع قریب کے ایک پٹرول پمپ ملازمین نےپھیلائی تھی.

    پولیس نے بتایا کہ انہوں نے پیٹرول پمپ مالک کے کہنے پرپولیس کوفون کیا کہ قریب واقع پارک میں بم ہے۔ پولیس نے تینوں ملازمین کوگرفتارکرلیا۔

    تفتیش میں انہوں نے بتایا کہ پمپ کےسامنے کچھ لوگ پانی بجلی نہ آنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ لوگوں کوبھگانےکےلئے بم کی افواہ پھیلائی۔

  • پولیس مقابلوں کے بعد تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس مقابلوں کے بعد تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ میمن گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شعیب اور محسن کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان قتل ، اقدام قتل ، گھروں ميں ڈكيتی اور اسٹريٹ كرائم سميت متعدد وارداتوں ميں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب سہراب گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرکے مختلف جرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔

    ملزمان سے مزيد تفتيش جاری ہے۔ جبکہ ملیر میمن گوٹھ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تاہم شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے ۔

  • جامشورو : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین گرفتار، بارودی مواد برآمد

    جامشورو : دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، تین گرفتار، بارودی مواد برآمد

    جامشورو : پولیس نے بارودی مواد برآمد کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جامشورومیں پولیس نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ساٹھ کلو بارودی مواد برآمد کرکے کراچی میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنا دیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان بارودی مواد کے ساتھ حیدرآبادسےکراچی جارہےتھے کہ سپرہائی وے کےقریب پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نےفرار ہونے کی کوشش کی۔

    پولیس نے جوابی  کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کوگرفتارکرکےبارودی مواد تحویل میں لے لیا۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتارہونے والے تینوں افراد کاتعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے ہےجبکہ ملزمان کےساتھ تین بچےبھی تھے جن کی تلاش کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔

  • ہیپا ٹائٹس سی کی جعلی گولیاں و دیگرغیر قانونی ادویات برآمد

    ہیپا ٹائٹس سی کی جعلی گولیاں و دیگرغیر قانونی ادویات برآمد

    کہوٹہ : پاکستان میں مقامی سطح پر ہیپا ٹائٹس سی کی جعلی گولیوں کی تیاری کا انکشاف، مقامی ادویہ ساز فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار بر آمد کر لی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ایف آئی اے کی مدد سے وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے کہوٹہ انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مقامی ادویہ ساز فیکٹری سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار بر آمد کر لیں۔

    ڈریپ ذرائع کے مطابق ادویہ ساز فیکٹری میں سوفاس بائر کے نام سے ہیپاٹائٹس کی جعلی گولیوں کی تیاری کی اطلاع پر ڈریپ حکام نے ایف آئی اے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری پر چھاپہ مارا ۔

    چھاپے کے وقت فیکٹری کے مین گیٹ پر تالہ پڑا ہوا تھا تاہم چیک کرنے پر فیکٹری کے اندر ادویات کی تیاری کا عمل جاری تھا ۔ڈریپ حکام کی جانب سے پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ فیکٹری میں جعلی سوفاس بائر نامی گولیاں تیار کی جار ہی تھیں جو ہیپا ٹائٹس سی کے مرض میں استعمال کی جاتی ہیں ۔

    جانچ پڑتال کے دوران فیکٹری سے منسوخ شدہ رجسٹریشن والی ایوور لانگ نامی گولی کی بھاری مقدار بھی بر آمد کر لی گئی ۔ذرائع کے مطابق ادویات کی چار مختلف رنگوں میں پیکنگ کا عمل بھی جاری تھا۔ جبکہ دوائی کی بھاری مقدار مارکیٹ بھجوائی جا چکی تھیں ۔

    ڈریپ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں ہیپا ٹائٹس سی کیلئے استعمال ہونے والی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کی تاحال اجازت نہیں دی گئی ۔

    ہیپا ٹائٹس سی کی ویکسین کی جدید گولی صرف بیرون ملک سے منگوائی جا سکتی ہیں ۔ایف آئی اے نے موقع سے تین افراد گرفتار کر کے ڈرگ ایکٹ 1976کے تحت مقدمہ درج جبکہ فیکٹری سیل کر دی ہے ۔

    مذکورہ فیکٹری پر چھاپہ جعلی گولیوں کی غیر قانونی طور پر تیاری کی اطلاع پر مارا گیا جبکہ کارروائی وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ۔

  • کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان گرفتار

    کروڑوں مالیت کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،تین ملزمان گرفتار

    کراچی:  سیکیورٹی اہلکاروں نے کراچی کے مختلف علاقوں سے مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کروڑوں مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش  کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں رینجرز اسپیشل ٹاسک سیل نے کارروائی کی اورتین اغوا کاروں کوگرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق جاوید نامی شخص کو فیڈرل بی ایریا سے اغواکیا گیا تھا اور تاوان کے لئے بیس لاکھ روپے طلب کئے تھے۔۔کراچی بندرگاہ پر اے این ایف نےملائیشیا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اورتین ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

    برآمد ہونے والی کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کو نمک میں چھپا کربیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔۔ٹریفک پولیس ویجلنس ٹیم نے کلفٹن میں چھاپہ مار کے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے بدنام زمانہ ایجنٹ اخلاق کو گرفتارکرلیا۔

    ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے میں استعمال ہونیوالی دستاویزات برآمد کر کے تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    گلستانِ جوہر بنک ڈکیتی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی: ایس ایس پی فاروق اعوان کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی، ایس آئی یو فاروق اعوان نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یو نے گزشتہ ماہ گلستان جوہر میں ہونےوالی بنک ڈکیتی کے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

    فاروق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال کراچی میں انیس بینک ڈکیتیاں ہوئیں، ان میں سے سترہ ڈکیتیوں کےملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے،جبکہ دو کی تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر فاروق اعوان نے گرفتارملزمان اور ان سے برآمد ہونےوالا اسلحہ بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔