Tag: 3 murder

  • کراچی : فائرنگ سے تین افراد ہلاک، سی ویو سے بےہوشی کی حالت میں لڑکی ملی

    کراچی : فائرنگ سے تین افراد ہلاک، سی ویو سے بےہوشی کی حالت میں لڑکی ملی

    کراچی : سہراب گوٹھ اور کورنگی میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سی ویو کے قریب سے نیم بےہوشی کی حالت میں لڑکی ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائر سے سڑک پر پڑی دو لاشیں ملیں ہیں اس حوالے سے ایس پی گڈاپ نے میڈیا کو بتایا کہ15پرکال موصول ہوئی کہ الآصف اسکوائر کے پاس سڑک پر دو لاشیں پڑی ہیں جس کے بعد پولیس موقع پرپہنچ گئی۔

    پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا، ابتدائی معلومات کے مطابق لاشوں پر گولیوں کے نشانات ہیں، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے سہراب گوٹھ سے ملنے والی دو لاشیں جرائم پیشہ افراد کی ہیں۔

    دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے دس خول ملےہیں،  پولیس کے مطابق لاشوں کو شناخت عادل محسود اورسمیع اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

    یہ دونوں افراد حال ہی میں جیل سےرہاہوئےتھے۔ پولیس کا کہناہے کہ ہلاک ملزمان کا کرمنل ریکارڈ جمع کیا جارہا ہے، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب سی ویو کے قریب سے ایک لڑکی نیم بےہوشی کی حالت ملی ہے،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں کورنگی میں گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرنے پر پڑوسیوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات تلخ کلامی سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، جس کے بعد فائرنگ سے ایک شکص جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسی بلال کی فائرنگ سے عاطف نامی شخص قتل ہوگیا، پولیس نے ملزم بلال کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • سرجانی ٹاؤن: خواتین اور دو بچوں کا قاتل سگا بھانجا نکلا

    سرجانی ٹاؤن: خواتین اور دو بچوں کا قاتل سگا بھانجا نکلا

    کراچی : سرجانی ٹاؤن میں بچے اور دو خواتین کے قتل کامعمہ حل ہوگیا، قاتل سگا بھانجا نکلا۔ بچے کواس لیے قتل کیا کہ وہ ملزمان کو پہچان نہ لے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ماں بیٹی اورپڑوس میں کھیلتے بچے کو قتل کرنے والا سگا بھانجا نکلا۔ شمائل نے اپنےدوست فرقان کے ساتھ ممانی کشوراورکزن عاصمہ کے قتل کااعتراف کرلیا۔

    ملزم واردات کے بعد بارہ سال کے مبشر کواغواء کر کے لے گئے تھے،اور اسے گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزمان کی نشاندہی پر مقتول مبشر کی لاش برامد کرلی گئی۔

    مبشرکی لاش ملی تو گھروالوں پرقیامت ٹوٹ پڑی، بچےکاقصور صرف اتنا تھا کہ اس نےملزمان کوگھر سے نکلتا دیکھ لیا تھا، سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزمان کےخلاف تہرے قتل کامقدمہ درج کرلیا، آلہ قتل برامد کر کے چالان تیار کیا جارہا ہے۔