Tag: 3 pakistani doctor dead

  • پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر

    پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر

    لندن :  انٹیل سینٹر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مارچ 2015 تک خطرناک ملکوں کی جاری کردہ فہرست میں مشرق وسطیٰ کے عراق اور شام پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں،تاحال دونوں ممالک میں خانہ جنگی جاری ہے ۔

    انٹیل سینٹر واشنگٹن میں واقع ایک امریکی ادارہ ہے جو کہ حساس اداروں کے لئے کام کرتا ہے، اس ادارے کا اہم کام دہشتگردوں اور باغیوں کے اقدام سے آگاہ کرنا ہوتا ہے، جس میں ان کے پیغام ، تصاویر ، ویڈیوز اور واقعات میں مارے جانے اور مارنے والوں کی تعداد سے فہرست مرتب کرتا ہے۔

    دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے جبکہ ہمسایہ ملک افغانستان کا نمبر پانچواں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق دنیا کے 10 خطرناک ترین ممالک درج ذیل ہیں ۔
    عراق، شام ، نائجیریا، سومالیہ،افغانستان ، لیبیا،یمن،پاکستان ، یوکرین اور مصر

  • شکاگو: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3 پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

    شکاگو: چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3 پاکستانی ڈاکٹر جاں بحق

    شکاگو: امریکی ریاست شکاگو میں طیارے کے حادثے میں تین پاکستانی نژاد ڈاکٹرز جاں بحق ہوگئے، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی نے حادثے پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے اسے میڈیکل پروفیشن کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

    چھٹی کے دن کوبھرپورانداز میں منانے کے لئے نکلنے والے تین پاکستانی نژاد ڈاکٹرز کواندازہ نہیں تھا کہ انہیں گھرلوٹنا نصیب نہیں ہوگا۔ امریکی ریاست شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والا چھوٹا طیارہ پرواز کے بعد فنی خرابی کا شکار ہوگیا۔

    طیارے میں سوار پاکستانی نژاد ڈاکٹر نیورو سرجن ڈاکٹر توصیف رحمان، ڈاکٹرعلی کانچ والا اوران کی اہلیہ ڈاکٹر ماریہ جاوید کانچ والا نے رہائشی علاقے کو تباہی سے بچانے کی کوشش میں طیارے کو آبادی سے دورلے جانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کردی۔

    حادثے کے وقت نیوروسرجن ڈاکٹر توصیف رحمان جہاز اڑا رہے تھے،تینوں افراد کنساس سٹی کے علاقے لارنس کلیرن کے رہائشی تھے۔

    حادثہ پالوز ہل میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے تینوں افراد میڈیکل کی دنیا کے بڑے نام تھے، جن کی المناک موت کو میڈیکل کے شعبے کا بھی بڑا نقصان قراردیا جا رہا ہے۔

    پاکستانی کمیونٹی نے تینوں ڈاکٹرز کی حادثاتی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔