Tag: 3 people killed

  • بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد ہلاک، نوجوان جھلس گیا

    بھارت : آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت 3افراد ہلاک، نوجوان جھلس گیا

    نئی دہلی : بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا، آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کئی بھارتی اضلاع میں کھیتوں پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں پیش آئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے ضلع تلنگانہ کے علاقے کاماریڈی کے گاندھاری منڈل میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ ہلاک اور اس کا جوان بیٹا بُری طرح جھلس گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ کے بعض اضلاع میں اتوار کی صبح موسم کی تیز بارش کے نتیجے میں کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بارشیں کاما ریڈی، راجناسرسلہ، جگتیال، پداپلی، نظام آباد کے علاقوں میں ہوئیں جس کے نتیجہ میں گوداموں میں رکھی گئیں اجناس پانی سے تر ہوگئیں۔

    یہ اجناس کسانوں کی جانب سے حکومت کو فروخت کرنے کیلئے ان گوداموں میں لائی گئی تھیں۔ اسی دوران بجلی گرنے کے نتیجہ میں ضلع کاماریڈی کے گاندھاری منڈل میں ایک کسان ہلاک اور اس کا جوان بیٹا بُری طرح جھلس گیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اس کے علاوہ راجنا سرسلہ ضلع کے چندورتی میں بجلی گرنے سے 45سالہ سرینواس نامی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ضلع نظام آباد کے سریریکونڈہ منڈل میں ایک 42 سالہ خاتون بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔

  • آندھی اورطوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    آندھی اورطوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

    پشاور/ صوابی / راولپنڈی / بھکر / کوئٹہ :ملک کے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کر دئیے، خیبر پختونخو میں چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور طوفان نے تباہی مچا دی، پشاور میں تین افراد جاں بحق اور42زخمی ہو گئے۔ تیز ہواؤں سے بی آر ٹی سٹیشن کی سیلنگ بھی اڑ گئیں۔

    طوفانی بارش کے سبب کئی علاقوں میں بجلی غائب، نشیبی علاقے زیرآب آنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آندھی اور بارشوں سے تباہی مچ گئی، معمولات زندگی درہم درہم ہوگئے،مختلف شہروں میں کئی حادثات بھی ہوئے۔

    پشاور میں تیز ہوائیں، آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے فقیرکلے میں گھرکی دیوار گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    اس کے علاوہ پیربالا میں چھت گرگئی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دب جانے والے تین بچوں کو نکال لیا، تیز ہواؤں اور طوفانی بارش سے بی آرٹی بس اسٹیشن کی سیلنگ گرگئی، کئی چھتیں اکھڑ گئیں، جان بچانے کے لیے مزدور بھاگ کھڑے ہوئے۔

    صوابی میں بھی طوفانی بارش ہوئی، اللہ داد خیل میں گھر کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر دو خواتین جاں بحق اور تین زخمی ہوگئیں، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی اس کے علاوہ دین پور میں گھر کی دیوارگرنے سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا، مردان میں آندھی اور بارش کے باعث حادثات میں 4 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔

    لوئر دیر میں بھی طوفانی بارش نے بجلی کا نظام درہم برہم کردیا، چوک اعظم اورگرد و نواح میں آندھی اور موسلادھار بارش کے دوران کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کے کئی پول گرگئے۔ بھکر میں بھی طوفانی ہواؤں اوربارش سے درخت اور بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے۔

    فیصل آباد میں بھی تیز آندھی چلی، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ پشاورمیں چھ، پاراچنار میں چار اور کوئٹہ میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج بھی ملاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، کوئٹہ،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

  • یمن:حوثیوں کا جازان شہر پر میزائل حملہ، 3 شہری جاں بحق

    یمن:حوثیوں کا جازان شہر پر میزائل حملہ، 3 شہری جاں بحق

    ریاض : یمن میں برسرپیکار ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے یمن کی سرحد سے ملحقہ علاقے جازان پر یمن میں قابض ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بلیسٹک میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں تین شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

    عرب ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ حوثی باغیوں نے یمن کی سرحد پر واقع سعودی شہر جازان پر سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق دن 2 بج کر 55 منٹ پر حملہ ہوا تھا۔

    میزائل حملوں کے باعث متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ تین شہری حملے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

    سعودی اتحادی افواج کے ترجمان ترکی المالکی کی جانب سے دیا گیا کیا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کے جازان کی شہری آبادی پر حملے کے بعد گھروں جو نقصان پہنچے کی اطلاع شہری دفاع کو موصول ہوئی ۔

    ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ حملے کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیکیورٹی افسران اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوںکو اسپتال پہنچایا  اور متاثرہ شہریوں سے گھر خالی کروائے تاکہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی کے بعد یمنی حوثیوں کی طرف داغے جانے والے میزائلوں کو روکا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔