Tag: 3 suspect arrest

  • کراچی پولیس کی "رکشہ گینگ” کیخلاف کامیاب کارروائی، سرغنہ گرفتار

    کراچی پولیس کی "رکشہ گینگ” کیخلاف کامیاب کارروائی، سرغنہ گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والا رکشہ گینگ ایک بار سرگرم ہوگیا، پولیس نے متعدد شکایات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے تین ڈکیت گرفتار کرلیے۔

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے انتہائی مطلوب رکشہ گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    اے ایس پی رانا دلاور نے میڈیا کو بتایا کہ رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تاہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چھینا گیا رکشہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ اور رکشہ و موٹرسائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان چوری شدہ موٹرسائیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کردیتے ہیں۔

    رکشہ چور گینگ کے ملزمان سرقہ شدہ رکشہ اپنے استعمال میں رکھتے ہیں، ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

    اے ایس پی نے بتایا کہ ملزم صغیر کے خلاف صوبہ پنجاب میں بھی 14 مقدمات درج ہیں، ملزمان چھینے گئے رکشے میں وارداتیں کرتے تھے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنہیں جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔

  • کراچی : گاڑیاں جلانے کے واقعات، تین ملزمان گرفتار

    کراچی : گاڑیاں جلانے کے واقعات، تین ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں گاڑیاں جلانے کے واقعات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے بھینس کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، تینوں افراد نے گزشتہ روز بس کو آگ لگائی تھی، ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کا کہنا ہے کہ منزل پمپ کے قریب کوسٹر کو لگائی گئی، آگ سے متعلق انٹیلی جنس معلومات ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔


    مزید پڑھیں : کراچی: گاڑیاں‌ جلانے کے واقعات پر مقدمات درج


    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق واقعات سوچی سمجھی سازش ہے، جس کا مقصد عوام اور ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنا اور شہر کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نےگاڑیاں جلنے کے واقعات پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    گزشتہ روز کراچی میں بسوں کے نذر آتش کرنے کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے ہیں، سکھن تھانے میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کے خلاف بس نذر آتش کرنے کا مقدمہ نمبر 182/16 بس مالک کی مدعیت میں نامزد ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی: 24 گھنٹوں میں 6 گاڑیاں نذر آتش، آئی جی سندھ کا نوٹس


    فیڈرل بی ایریا میں ٹریلر کو آگ لگانے پر بھی سیاسی جماعت کے علاقائی عہدے داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے شہر میں نامعلوم افراد کی جانب سے گزشتہ روز سے گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے عوام سے شرپسند عناصر کی نشاندہی کی معلومات دینے کے لیے اپیل کردی۔


    مزید پڑھیں : کراچی: چند گھنٹوں میں 3بس ،1ٹرک نذر آتش


    یاد رہے کہ شہر میں گزشتہ روز سے گاڑیوں جلنےکےواقعات سامنے آئے، لانڈھی،لیاری اور نارتھ ناظم آبادمیں تین بسوں کو آگ لگائی گئی، فیڈرل بی ایریا میں ٹرک اور نیشنل ہائی وے پر ایک بس اور کار جلنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔