Tag: 3 suspects arrested

  • کراچی : ٹرانسپورٹر کا اغواء اور قتل، بیوی اور آشنا سمیت تین ملزمان گرفتار

    کراچی : ٹرانسپورٹر کا اغواء اور قتل، بیوی اور آشنا سمیت تین ملزمان گرفتار

    کراچی : ٹرانسپورٹر کو اغوا کے بعد جلانے کی واردات میں ملوث مقتول کی بیوی اور آشنا  سمیت3ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ماہ قبل قتل ہونے والے فٹبالر کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی سے ٹرانسپورٹر کو اغواء کرنے کے بعد جلانے کے معاملہ کا ڈارپ سین ہوگیا، رحیم شاہ کے قتل میں ملوث خاتون سمیت3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رحیم کو کراچی میں اغواء کرکے پہلے قتل کیا گیا اور پھر واردات کو نیا رخ دینے کیلیے ملزمان نے اس کی لاش بلوچستان میں لے جاکر جلائی، ملزمان نے واردات کو چھپانے کے لئے گاڑی کو آگ بھی لگائی۔

    ملزمان کو جیو فیسنگ کے ذریعے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمہ عابدہ نے انکشاف کیا ہے رحیم کو قتل کے بعد گاڑی میں بلوچستان لے گئے تھے۔

    علاوہ ازیں کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں گزشتہ ماہ قتل ہونے والے فٹبالر ساجد حسین کے قتل کا ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوسکا، مقتول ساجد کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، بیٹے کو گھر میں گھس کر اس کے بچوں کے سامنے قتل کیا گیا، پولیس مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئےکوئی اقدامات نہیں کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فٹبالر ساجد حسین کو چاکیواڑہ میں گھرمیں گھس کرقتل کیا گیا تھا، قتل کے مقدمے میں ملزم واصف کو نامزد کیا گیا تھا جو تاحال مفرور ہے۔

  • حافظ آباد: امداد کا لالچ دے کرلڑکیوں کا بون میرو نکالنے والے3ملزمان گرفتار

    حافظ آباد: امداد کا لالچ دے کرلڑکیوں کا بون میرو نکالنے والے3ملزمان گرفتار

    حافظ آباد : پنجاب کے شہر حافظ آباد سے لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو نکالنے کا انکشاف ہوا ہے، اس مکروہ دھندے میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خادم اعلیٰ کے ترقی پذیر صوبے پنجاب میں غریبوں کو لوٹنے کی ایک اور گھناؤنی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

    میڈیکل ٹیسٹ کے بہانے بون میرو نکالنےکا دھندا بے نقاب ہوگیا، غریب لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سےگودا نکالنے والا گروہ دھر لیا گیا۔

    ملزمان جہیز پیکج کا لالچ دے کر میڈیکل کروانے کے بہانے خواتین کا بون میرو نکال لیتے تھے، اس مکروہ دھندے میں ایک خاتون سمیت تین ملزمان ملوث ہیں۔

    محلہ بہاول پورہ کی متاثرہ خاتون نےالزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے اسے کہا کہ امداد ملنے سے پہلے میڈیکل ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ اس بہانے انہوں نے بون میرو نکال لیا۔

    ملزمان نے جہیز کیلئے امداد کا لالچ دے کر فارم پردستخط بھی کرائے، پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پرمقدمہ درج کرلیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

     

  • خاتون پرنسپل کے قتل کا معمہ حل، شوہرسمیت تین ملزمان گرفتار

    خاتون پرنسپل کے قتل کا معمہ حل، شوہرسمیت تین ملزمان گرفتار

    کراچی : خاتون اسکول پرنسپل کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، شوہر نے قتل کرکے ڈکیتی مزاحمت کارنگ دیا، ملزم علی حسن اس کی دوسری بیوی سحرشمس اور اس کا بھائی پکڑےگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سولجر بازار میں نو دسمبر کو اسکول پرنسپل امبرین فاطمہ کے قتل کی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ قتل کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے والا شوہرخود قاتل ہے۔

    پولیس نے شوہرعلی حسن اور خاتون ٹیچر سحر شمس سمیت تین ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتارہونے والوں میں ملزمہ کا بھائی بلال شمس بھی شامل ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شاطر شوہر نے قتل کو ڈکیتی مزاحمت کارنگ دینے کی کوشش کی لیکن پولیس فون ریکارڈزسے ملزمان تک پہنچ گئی، شوہر نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔

    مقتولہ امبرین دو بچوں کی ماں تھی جبکہ ملزم شوہر دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اسی لیے دونوں میاں بیوی میں جھگڑا چل رہا تھا۔


    مزید پڑھیں: سمن آباد، نوبیاہتا دلہن کا قاتل اسی کا دولہا نکلا


    پولیس کے مطابق ملزمہ سحر شمس مقتولہ کے شوہرعلی حسن کی دوسری بیوی اور اسکول ٹیچر ہے، ملزم علی حسن واردات کے بعد سحر شمس کے گھر گیا، سحر شمس نے اپنے بھائی کو اس قتل کے بارے میں آگاہ کیا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔