Tag: 3 target killer arrest

  • سنگین وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سنگین وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : پولیس نے قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ایم کیو ایم لندن کے تین خطرناک ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازار میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے ایم کیوایم لندن کے3ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ اظفرمہیسر نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کیخلاف چھاپہ مار کارروائی خفیہ اطللاع پر کی گئی۔

    گرفتار ملزمان قتل و رہزنی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے، ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کمال حسین عرف چاچا10افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    ملزم امتیاز عرف مانا لسانی فسادات اور دس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے،اس کے علاوہ ملزم شاہد نیگرو نو افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    اظفرمہیسر ک امزید کہنا تھا کہ گرفتارٹارگٹ کلرز سفاک قاتل ہیں۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے لسانی فسادات میں لوگوں کوزندہ بھی جلایا، ٹارگٹ کلرز سےاسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • پولیس و رینجرزکی کارروائیاں،3 ٹارگٹ کلرزسمیت 9 ملزمان گرفتار

    پولیس و رینجرزکی کارروائیاں،3 ٹارگٹ کلرزسمیت 9 ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلرز سمیت نو ملزمان گرفتار کر لئے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رامسوامی میں کارروائی کر کے تین ٹارگٹ کلرز گرفتار کئےگئے جن کا تعلق عسکری ونگ سےہے.

    رینجرز نے بڑا بورڈ اور الفلاح میں کارروائی کرکے ڈکیتی اور اغوا میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ اے سی ایل سی پولیس نے پاپوش قبرستان کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے۔

    ملزمان سےاسلحہ،موبائل فون اورمسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کھارادر سے دوملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • رینجرزاورسی ٹی ڈی کے چھاپے، تین ٹارگٹ کلر گرفتار، اہم انکشافات

    رینجرزاورسی ٹی ڈی کے چھاپے، تین ٹارگٹ کلر گرفتار، اہم انکشافات

    کراچی : رینجرز نے کراچی کے علاقے برنس روڈ پر کارروائی کرکے پندرہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا، جبکہ سی ٹی ڈی نے ملیر جمعہ گوٹھ سے دو ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق کبوتر چوک برنس روڈ کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عظمت حسین کو گرفتار کرلیا.

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے پندرہ افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، جن میں مختلف جماعتوں کے کارکنان ، پولیس اہلکار اور وکلاء بھی شامل ہیں.

    رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ساتھی جماعت کیلئے بھتہ اکھٹا کرنے اور کھالیں جمع کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے ملیر جمعہ گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر ملزمان نے چار افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

  • تین خطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار،سنسنی خیزانکشافات

    تین خطرناک ٹارگٹ کلرزگرفتار،سنسنی خیزانکشافات

    کراچی : پولیس نے چکرا گوٹھ واقعے میں ملوث ملزم سمیت تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق دو مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ملزم نےبارہ مئی کو سیاسی جماعتوں کے کارکنان پر بھی فائرنگ کی تھی۔

      گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلرز نے اہم انکشافات کئے ہیں جمالی گوٹھ سے گرفتار ہونے والے ملزم رفیق نے اعتراف کیا کہ اس نے چکرا گوٹھ میں بس پر فائرنگ کرکے نو پولیس اہلکاروں کو موت کی نیند سلایا۔

    ملزم گرفتار ی کے خوف سے تین سال سے جمالی گوٹھ میں روپوش تھا۔ پولیس نے گرفتار ٹارگٹ کلر رفیق کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

    میڈیا کے سامنے رفیق نے اعتراف کیا کہ سیکٹر انچارج شاکر فاروقی کے کہنے پر چکرا گوٹھ پہنچا، ملزم نے انکشاف کیا کہ شاکرفاروقی نےرئیس ماما کو فون کرکےمزیدلڑکوں کو بلوایا.

    ملزم نے بتایا کہ ایم پی اے علیم الرحمان کی ہدایت پر روپوش ہواتھا،

    پولیس نے شاہ فیصل  کالونی سے گرفتار ٹارگٹ کلرز کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ملزم جمی اور کامران عرف کامی ٹارگٹ کلنگ کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

    ملزمان نے پارٹی فنڈ کے لئے متعدد سونے کی دکانوں کو لوٹنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔