Tag: 3 terrorist arrest

  • کراچی : سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3کارندے گرفتار

    کراچی : سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3کارندے گرفتار

    کراچی : سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین کارندے گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا.

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ناگن چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے تین کارندے قاری نوراللہ ، قاری اسرار ، اور صدیق کو گرفتار کیا گیا ، ملزمان نے کئی امام بارگاہوں کی ریکی کررکھی تھی اور وہاں پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے ۔

    گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، سی ٹی ڈی نے ایک اور کارروائی کے دوران سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر وسیم عرف کالا کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے.

  • کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے  3 ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: کالعدم تنظیم کے 3 ملزمان گرفتار

    کوئٹہ: حساس اداروں اورسیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایک ملزم خالد ائیربیسز پر حملوں میں ملوث ہے۔

    سیکورٹی فورسز اور احساس اداروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر کارروائی کے دوران تین اہم اور مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلئے ہیں، گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ایک ملزم خالد ائیر بیس اور اسمگلی ائیر بیس پر حملے میں ملوث ہے، جس کا تعلق میران شاہ وزیرستان سے ہے، دیگر دو ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور قتل کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

    وزیرِداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، را پاک چائنہ کوری ڈور کے خلاف سازشیں کررہا ہے۔

    سی سی پی او کوئٹہ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان سے اہم انکشفات متوقع ہیں۔

  • پسنی: ایف سی سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

    پسنی: ایف سی سرچ آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

    پسنی: بلوچستان کے علاقے پسنی میں ایف سی کے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان ایف سی کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کی گی آپریشن کے دوران تین دہشتگرد گرفتار کر لئے ہیں، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

    ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشت گرد پسنی ریڈار حملے میں ملوث تھے، گرفتاری کے بعد ملزمان کو خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہو ئے کالعدم تنظم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سمیت چار مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پر شہر کے نواحی علاقے سریاب روڈ گاٹی خان چوک کے قریب ایک مکان پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا۔

    گرفتار افراد سے تحقیقات میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔