Tag: 3 terrorist dead

  • کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: 13افراد کا قاتل ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: سی ٹی ڈی پولیس نے پانچ پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

    سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر کاشف شاہ عرف بخاری نے پانچ پولیس اہلکاروں اور ایس آئی علیم شاہ کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ، ملزم نے اورنگی ٹاؤن یوسی سات کے ناظم وقار احمد کو بھی قتل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پچاس سے زائد ڈکیتیوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں مقابلے کے بعد پولیس نے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔

    منگھوپیر کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کی تو ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کردی گئی،  پولیس کی جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تحریکِ طالبان سے تھا، مقابلے کے دوران ایک اے ایس آئی عمران زخمی ہوا۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا، جو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

  • لاہور: حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    لاہور: حساس اداروں اور پولیس کی کارروائی،3دہشت گرد ہلاک

    لاہور: حساس نے اداروں نے پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے برکی روڈ پر تحریکِ طالبان فضل اللہ گروپ کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    لاہور برکی روڈ پر مکان میں حساس اداروں کی کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق فضل اللہ گروپ سےہے اور تینوں دہشت گردوں کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے بتایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے برکی روڈ پر ایک مکان کرائے پر لے رکھا تھا، واقعے سے قبل مبینہ دہشتگردوں کو فضل اللہ سے رابطے کرنے کے دوران حساس اداروں نے اسپاٹ کیا اور برکی روڈ پر موٹرسائیکل پر فرار ہونے والے مشتبہ دہشتگردوں کومقابلے کے بعد ہلاک کردیا ۔

    ساتھیوں کی ہلاکت پر دہشت گرد روح اللہ نےخود کو دھماکے سےاڑالیا، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل اور شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

    روح اللہ کو واہگہ بارڈر دھماکے کا ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جارہا ہے۔

  • کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پرمقابلہ، 3دہشت گرد مارے گئے

    کراچی : نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس سے مبینہ مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، ملزمان اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر سی آئی ڈی پولیس کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے کارندے ہلاک ہوگئے، پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد نادرن بائی پاس پر کسی کارروائی کے لئے جمع ہو رہے ہیں، جس پر سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ مارا۔

    چھاپے کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    ایس پی سی آئی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزمان پشاور سانحہ جیسی کسی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جسے سی آئی ڈی پولیس کی بروقت کاروائی نے ناکام بنادیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کالعدم تنظیم کے کارندے ہیں اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث رہے ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلہ،خودکش حملہ آورسمیت3دہشتگردہلاک

    کراچی: پولیس مقابلہ،خودکش حملہ آورسمیت3دہشتگردہلاک

    کراچی:  پولیس مقابلہ میں خودکش حملہ آور سمیت تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ملزمان تبت سینٹر پر ماتمی جلوس پرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    کراچی سپرہائی وے کے نزدیک پولیس نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور سمیت تین دہشت گرد مارے گئےجبکہ ایک دہشتگرد قاری نوراللہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد تبت سینٹر پر ماتمی جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، جن کا گروپ دس سے بارہ افراد پر مشتمل ہے پولیس نے دہشتگردو ں کے قبضے سے خود کش جیکٹس اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ہے۔

  • اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ، کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشت گرد ہلاک

    اوچ شریف: پولیس مقابلہ کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے  تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گرد پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

    اوچ شریف میں مارے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، تینوں دہشت گرد پولیس اہلکار کے قتل میں مطلوب تھے،  تینوں دہشت گردوں کو گزشتہ روز ان کے ساتھیوں نے پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کی حراست سے چھڑا لیا تھا، جس پر سرکل بھر کی پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ملزمان کا تعاقب کیا گیا تو اوچ شریف کے علاقہ بکھری کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔

    دونوں اطراف سے کافی دیر تک فائرنگ کا سلسلہ جار ی رہا، جس کے نتیجہ میں تینوں دہشت گرد قاری نذیر ،احسان اللہ فہد اور غلام حسن ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    مذکورہ دہشت گردوں نے تین ماہ قبل نمازِ تراویح کی ڈیوٹی کے دوران دو پولیس اہلکاروں ہیبت خان اور عبد الستار کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔