Tag: 3 terrorist killed

  • کوئٹہ : پولیس اور سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : پولیس اور سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : مشرقی بائی پاس کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سریاب روڈ پرخودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے تابڑ توڑ چھاپے جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشرقی بائی پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گروں کا تعلق کلعدم تنظیم سے ہے، ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا موقف ہے کہ کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں سرچنگ کاسلسلہ جاری رہے گا۔


    مزید پڑھیں : کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 پولیس اہلکار شہید ،22زخمی


    یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 22افراد زخمی ہو گئے تھے، دہشتگردوں نے باردو سے بھری گاڑی ٹرک سے ٹکرا دی تھی، دھماکا اس قدرشدید تھاکہ ٹرک مکمل طورپر تباہ ہوگیا تھا۔

    بم ڈسپوزل ذرائع کے مطابق کوئٹہ دھماکا ممکنہ طورپرخودکش حملہ ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گردکےخاتمے تک جنگ جاری رہےگی، بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کا حوصلہ پست نہیں کیاجاسکتا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ :  سریاب میں سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : سریاب میں سرچ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : ایف سی جوانوں اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد کوئٹہ میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی تیزکردی گئی ہے، سریاب میں سرچ آپریشن کے دوران حساس اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد دہشت گردوں پر زمین تنگ کردی گئی، کوئٹہ کے علاقے سریاب میں بادینی لنک کراس پر حساس اداروں اور ایف سی نوجوانوں نے سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے۔

    ایف سی ترجمان کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشتگرد پولیس اور ایف سی کیخلاف ٹارگٹ کلرزکی معاونت کرتے تھے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر دہشتگردوں نے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس میں چارجوان شہید ہوگئے جبکہ منگل کو ہزارگنجی اور سریاب روڈ پر چار پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

  • کوئٹہ : سرچ آپریشن، ایک غیرملکی سمیت 3دہشت گرد ہلاک، 39 گرفتار

    کوئٹہ : سرچ آپریشن، ایک غیرملکی سمیت 3دہشت گرد ہلاک، 39 گرفتار

    کوئٹہ: حساس اداروں کے سرچ آپریشن میں ایک غیرملکی سمیت تین دہشت گرد مارے گئے، دیبہ اور ملحقہ علاقوں سے انتالیس مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے۔

    کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے قریب ایف سی ،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والےاداروں نے مشترکہ آپریشن کیا، داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے، جس پر محصور دہشت گردوں نے فرار ہونے کیلئے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کردیا۔

    سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک غیر ملکی سمیت تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں ایک حلیے سے ازبک باشندہ لگتا ہے، فورسز نے مقابلے کے بعد بھاری اسلحہ برآمد کرکے علاقے کو کلیئر قرار دیدیا۔

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2ملزمان مارے گئے

    نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2ملزمان مارے گئے

    کراچی : نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے جبکہ دس ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    ہجرت کالونی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھتے میں ملوث پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا، رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی سرچ آپریشن کیا، جس میں دو ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ پانچ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیتے ہوئے تحقیقاتی عمل شروع کردیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق اتحاد ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان پکڑے گئے۔